صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

مائیکرو بایو لوجی شعبہ میں ’ہینڈ ہائیجین ڈے‘ کے موقع پرہاتھوں کی صفائی میراتھن کا انعقاد

1,275

علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج (جے این ایم سی) کے مائیکرو بایو لوجی شعبہ میں ہاسپیٹل انفیکشن سوسائٹی، انڈیا کے علی گڑھ چیپٹر کے زیرِ اہتمام ’ہینڈ ہائیجین ڈے‘ کے موقع پر ہاتھوں کی صفائی میراتھن کا انعقاد کیا گیا جس میں میڈیکل کالج ہسپتال میں مریضوں ، صحت کارکنان سمیت معالجین ، نرسوں اور ایم ٹی ایس اسٹاف کو ہاتھوں کی شفافیت کے تئیں بیدار کیا گیا ۔

میراتھن میںجواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے پرنسپل، میڈیسن فیکلٹی کے ڈین و سی ایم ایس پروفیسر ایس سی شرما ، سوسائٹی کے کنوینر پروفیسر حارث ایم خاں، مائیکرو بایو لوجی شعبہ کے سربراہ پروفیسر محمد شاہد، اینستھیسیو لوجی شعبہ کے سربراہ پروفیسر ایس معید احمد سمیت سوسائٹی کی سکریٹری ڈاکٹر فاطمہ خاں، خازن ڈاکٹر حبہ سمیع ، سکریٹری ڈاکٹر اصفیہ سلطان اور بیچ2016و2017کے طلبہ شامل ہوئے ۔

ڈاکٹر فاطمہ خاں نے بتایا کہ زیادہ تر لوگ ہاتھوں کی صفائی کے سلسلہ میں سنجیدگی اختیار نہیں کرتے ہیں جس کی وجہ سے کئی امراض پیدا ہوجاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ایسے متعدد امراض ہیں جو ہاتھوں کی بہتر طور پر صفائی نہ ہونے کے سبب پیدا ہوتے ہیں۔ ڈاکٹر خان نے کہا کہ ہاتھ روز مرّہ کی سرگرمیوں میں اہم رول ادا کرتے ہیں اس لئے ان کا صاف رہنا حد درجہ ضروری ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس میراتھن میں تقریباً 600سے زائد مریضوں و صحت کارکنان کو بیدار کیا گیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.