صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

مالیگاؤں کالونی ،سب سے بڑی بدعنوانی، عوامی پارٹی کا الزام

پریس کانفرنس میںذمہ داروں نے اردو و مراٹھی میڈیا کے سامنے ثبوت و شواہد کی روشنی میںاپنی بات پیش کی 

1,223

مالیگاؤں : (عامر ایوبی) مالیگاؤں کارپوریشن کی برسر اقتدار اور حزب اختلاف کی جانب سے کی گئی بد عنوانیوں کا پردہ فاش کرنے کیلئے مالیگاؤں عوامی پارٹی کی جانب سے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مالیگاؤں عوامی پارٹی کے ریاستی صدرنے اردو و مراٹھی میڈیا کے سامنے ثبوت و شواہد کی روشنی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہاڈا ڈپارٹمنٹ کی جانب سے اسکیم کو بندکئے ہوئے ڈیڑھ سال ہوچکے ہے مالیگاؤں شہر کی تاریخ کی سب سے بڑی بدعنوانی گھرکل اسکیم ہے جس میں کارپوریشن کمشنر ، میئر ، ایم ایل اے، اپوزیشن پاٹیان اور ٹھیکیدار سمیت تمام سیاسی لیڈروں کی ساجھیداری و حصّہ داری رہی ہےبعوام اور سرکار کے ساتھ دھوکے بازی کی گئی ان دنوں بھی مالیگاؤں شہر کے میئر اور برسرِ اقتدار لیڈروں کی جانب سے تجاوزات کے نام پر بستی والوں کے ساتھ ناروا رویہ اپنایا جارہا ہے عوام کے ساتھ ظلم زیادتی کرنے والوں میں اگر دَم ہے تو قدوائی روڈ ، آگرہ روڈ ، شہید عبدالحمید روڈ ، مشرقی اقبال روڈ ، محمد علی روڈ ، مولانا ابولکلام آزاد روڈ ، امام احمد رضا روڈ و دیگر اہم شاہراہوں سے تجاوزات مستقل طور پر ہٹاکر بتائیں اپنے عیبوں کی پردہ پوشی کے لئے غریبوں پر ہی ظلم کرنا قطعی مناسب نہیں ہے میئر ، کمشنر ، ٹھیکیدار ، سٹی انجینئر ، اور دیگر اہلکاروں کی مالیگاؤں شہر کی عوام خصوصاً مسلمانوں کے ساتھ ہی دھوکا بازی اور ظلم کیوں ؟ اس طرح کا سوال بھی اردو مراٹھی اخبارات کے توسط سے عوامی پارٹی کے ذمہ داران نے کیا اس سلسلہ میں مزید بتایا گیا کہ پندرہ مہینے پہلے 13/07/2017 کو ممبئی مہاڈا ڈپارٹمنٹ کے ساتھ میٹنگ میں کمشنر میڈیم اور دیگر ادھیکاریوں نے کہا تھا کہ 8112 کالونی مکمل بن کر تیار ہے اور بقیہ 7728 کالونی 31/08/2018 تک مکمل تیار ہوجائے گی اور 500 گھر تمام سہولیات کے ساتھ واٹپ کیا جاچکا ہیں جبکہ پورا شہر جانتا ہے ابھی کالونی میں 30 فیصدبھی کام مکمل نہیں ہوا ہے روڈ ، ہاسپٹل ، گارڈن ، اسکول ، شادی ہال ، پلے گراؤنڈ ، قبرستان ، اڑان پل ودیگر سہولیات ندارد ہے اور ابھی تک 200 لوگوں کو بھی کالونی نہیں ملی ہے مہاڈا کی جانب سے کارپوریشن کو نوٹس بھی جاری کی گئ ڈمپنگ گراؤنڈ ریڈ مارک کراس کرچکا ہے اسے فوراً دوسری جگہ شفٹ کرنے کی کارپوریشن کو نُوٹس مِل چکی ہے تقریباً 200 کروڑ روپیہ سرکار کی آنکھوں میں دھول جھونکتے ہوئے غبن کرلیا گیا،واٹرگریش کمپنی کروڑوں روپے کی بدعنوانی میں برسرِ اقتدار اور اپوزیش کی پشت پناہی اور حصّہ داری ہے شہر میں اندھیر نَگری چوپَٹ راج جاری ہے شہر کے ایم ایل اے اپنے حصّے اور مفاد کے لئے ایک ایسے افسرجس نے واٹرگریش کمپنی پر پہلی مرتبہ 13 لاکھ روپیہ فائن لگایا ایسے ایماندار افسرکے گھر رات کو احتجاج کرتے ہیں ایک طرف ہزاروں افراد کی جانوں سے کھیلواڑ، اور سینکڑوں کروڑ کی بدعنوانی پر ایم ایل اے کی آواز بالکل نہیں نکلتی بدعنوانی بدعنوانی کا نعرہ لگانے والے آٹھ کروڑ کی جالی کو دُھونی دینے والوں کی آنکھوں پر پَٹّی بَندھی ہوئی ہے اس کی ایک ہی وجہ ہوسکتی ہے سب کو حصّہ پہنچ چُکا ہے۔پریس کانفرنس میں رضوان بیٹری والا، ڈاکٹر انیس،محمد عارف نوری، حاجی شبیر پنجابی، افضل خان، حمزہ رضا، ابوسفیان، الطاف میمن، اشتیاق احمد، عبداللہ عرفات، جابرشاہ، محمد صادق، شکیل مقادم، اسلم شاہ، عابد شاہ، عتیق راجو، لڈو بلڈر، شفیق بلڈر کے علاوہ پارٹی سے منسلک ذمہ داران موجود رہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.