صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

نئی پارٹی ’مہاراشٹر کرانتی سینا‘کے دھولیہ کارپوریشن انتخاب میں حصہ لینے کا امکان

1,357


دھولیہ : (عامر ایوبی) مہاراشٹر میں مراٹھوں کی ایک بڑی تعداد آج بھی پسماندگی کی زندگی گزار رہی ہے انہیں قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے نہ کانگریس نے توجہ دی اور نہ ہی بی جے پی نے انکا حق دیا ریزرویشن کیلئے کانگریس نے وعدہ کیا اور عین الیکشن کے موقع پر ریزرویشن بھی دیا گیا لیکن اس کی قانونی دشواریوں کو دور نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے ریزرویشن کالعدم ہوگیا اس لیے تنگ آمد بجنگ آمد کی مصداق مراٹھوں نے اپنی ایک نئی پارٹی کی تشکیل دیوالی کے گڑی پاڑوا کے موقع پر کیا جس کا نام مہاراشٹر کرانتی سینا رکھا گیا ہے ذرائع کے مطابق اس پارٹی کو این سی پی کے موجودہ رکن پارلیمنٹ ادین راجندر بھونسلے کی حمایت حاصل ہے یہ پارٹی اب الیکشن میں پنجہ آزمائی کریگی ان دنوں دھولیہ کارپوریشن کے چناؤ کی تیاریاں جاری ہیں ایسے میں دھولیہ میں مراٹھا سماج سے منسلک افراد اس پارٹی کو دھولیہ الیکشن میں متعارف کرانے کیلئے کوشش کررہے ہیں اگر انکی کوشش کامیاب ہوجائے گی تو مہاراشٹر کرانتی سینا کے بینر تلے یہاں پر امیدوار کھڑے کئے جاسکتے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.