صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

’لاک ڈاؤن کا دوبارہ اعلان نہیں کیا گیا ہے‘

حکومت کی طرف سے دی گئی ہدایات پر عمل کریں: وزیر اعلی کی عوام سے اپیل

285,949

ممبئی: وزیر اعلی کے اس بیان کے بعد کہ اگر عوام نے اپنی روش نہیں بدلی تو لاک ڈاؤن میں دوبارہ سختی کی جائے گی ان کے بیان کے بعد ریاست میں عوام کے درمیان بحث و مباحثہ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔ نیزشوشل میڈیا پر افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں کہ ۱۵؍ جون سے لاک ڈاؤن کو مزید سخت کرتے ہوئے دکانیں پھر سے بند کر دی جائیں گی ۔

سوشل میڈیا کے ذریعے تیزی سے پھلتی اس افواہ کے بعد  وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کے دفتر سے ایک ٹویٹ  کیا گیا ہے جس میں ان افواہوں کی تردید کی گئی ہے ۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ ‘لاک ڈاؤن کا دوبارہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے درخواست کرتے ہوئے عوام سے کہیں بھی بھیڑ اور ہجوم نا کرنے کی اپیل کی ہے ۔ ساتھ ہی اس ٹوئٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حکومت کی طرف سے دی گئی ہدایات پر عوام پوری طرح سے عمل کر تے ہوئے اپنا خیال رکھیں۔

کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے۲۵؍ مارچ سے ملک میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔ فی الحال لاک ڈاؤن کا پانچواں مرحلہ جاری ہے اور حکومت نے اب ان لاک کے پہلے مرحلے کی شروعات کرتے ہوئے کچھ کاروبار کو جاری کرنے کے لئے رعایت دی ہے ۔ ملک میں ۱۵؍جون مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا جانے والا پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ پیغام میں کہا گیا ہے کہ۱۵؍ جون کے بعد وزارت داخلہ ان لاک کے پہلے مرحلے کو ختم کرتے ہوئے ایک بار پھر لاک ڈائون کرکے سخت اصول نافذ کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.