صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

زمین مافیا بوہرہ ملا اور ایس بی یو ٹی کی غنڈہ گردی کے سبب عوام کے جمہوری حقوق سلب کئے جارہے ہیں : ابو عاصم اعظمی

1,144

ممبئی : مذہب کے نام پر ممبئی بھنڈی بازار کا کے ریڈیولپمنٹ کا لالی پاپ کا لالچ دیکر بوہرہ ملا اور زمین مافیا اندنوں وہاں کے لوگوں کی زمین ہڑپنے کا سیاہ کاروبار کررہے ہیں ۔ اسے اس کاروبار کو بڑھانے کے لئے علاقہ میں اس کے دلال متحرک ہیں ۔ وہ سرکاری محکمہ اور پولس نیز میڈیا کو بھی مینیج کرنے میں ماہر ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ اس زمین خور کی غنڈہ گردی اپنے عروج پر ہے ۔ وہ اس قدر ہیرا پھیری پر اتارو ہیں کہ مقامی ایم ایل اے امین پٹیل بھی اسی کا راگ الاپتے نظر آرہے ہیں ۔ اسی دوران سماج وادی پارٹی کے ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے ان کے سیاہ کارناموں کی قلعی مہاراشٹر اسمبلی میں کھول کر رکھ دی ۔ اس کے بعد ابو زمین مافیا بوہرہ ملا کے گُرگے ادھر ادھر بھاگ کر اس کی بھرپائی کرنے کی فکر میں ہیں ۔

ایس بی یو ٹی کی غنڈہ گردی زوروں پر ہے ۔ انہوں نے وہاں راستے تک بند کردیئے ہیں ۔ یہی نہیں جب وہاں کے لوگ اس کے خلاف آواز اٹھاتے ہیں تو پولس ایس بی یو ٹی کا ہی ساتھ دیتی ہے ۔ یہ راست طور پر عوام کے جمہوری حقوق کو مارنے جیسا ہے ۔ یہ بات مہاراشٹر اسمبلی میں سماج وادی پارٹی کے ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے کہی ۔ انہوں نے اس تعلق سے سرکاری سے جواب طلب کیا ہے اور ایس بی یو ٹی کی غنڈہ گردی کو فوری طور سے بند کرنے کی مطالبہ کیا ہے ۔ اعظمی نے کہا کہ علاقے میں نہ تو لوگوں کے گھر محفوظ ہیں نا ہی دکانیں اور مساجد ۔ کوئی بھی جگہ ان کی غنڈہ گردی سے محفوظ نہیں ہے ۔اس لئے اب حکومت کو ان کی غنڈہ گردی ختم کرنے کے لئے سخت قدم اٹھانے کی ضرورت ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.