صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

اترپردیش میں ایک خاتون ٹیچر کی شرانگیزی _ ہندو طلبا سے مسلم طالب علم کے ساتھ کروایا یہ کام : ویڈیو دیکھیں

84,235

اترپردیش میں ایک خاتون ٹیچر کی کلاس روم میں شرانگیزی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔جس میں خاتون نیچر کی جانب سے مسلم طالب علم کو تھپڑ مارنے کی اس کے ہندو ہم جماعتوں کو ترغیب دے رہی ہے

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلم لڑکا رو رہا ہے اور اس کے ساتھی اسے ایک کے بعد ایک آکر تھپڑ مار رہے ہیں۔ یہ واقعہ اتر پردیش کے مظفر نگر کے قاپور گاؤں کے نیہا پبلک اسکول کا ہے اور نیچر کا نام ترچھا تیاگی بتایا جاتا ہے۔ اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد معاملہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے

بتایا جاتا ہے کہ سوشل میڈیا پر ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد ٹیچر نے معافی مانگ لی ہے جس کی وجہ سے طالب علم کے والد نے اس واقعہ کے خلاف شکایت درج نہیں کرائی۔ ویڈیو میں لڑکے کی پٹائی پر ٹیچر کے علاوہ ویڈیو بنانے والے عملے کے دیگر ارکان کی آواز سنی جاسکتی ہے تاہم یہ معلوم نہیں ہوا کہ یہ ویڈیو کب کا ہے اور مسلم لڑکے نے کیا غلطی کی تھی

مظفر نگر پولیس کے اعلی عہدیداروں نے اس واقعہ کی تحقیقات کرنے کی متعلقہ پولیس اسٹیشن کو ہدایت دی ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.