صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

حیدرآباد میں ایک نوجوان لڑکی کی بلیڈ کے ساتھ سڑک پر ہنگامہ آرائی

96,591

حیدرآباد کے مشیرآباد علاقے کے اشوک نگر چوراہے پر ہفتہ کی رات ایک نوجوان لڑکی نے ہاتھ میں ریزر بلیڈ لئے کافی ہنگامہ کیا۔ اس نے سڑک پر سے گزرنے والے نوجوانوں پر بلیڈ سے حملہ کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران چند افراد زخمی ہوئے

کافی دیر تک جاری رہنے والے اس ہنگامہ کی اطلاع پولیس کو دی گئی تاہم ایک خاتون ٹریفک کانسٹیبل جو اس راستے سے جارہی تھی نے لڑکی کو پکڑ لیا اور اسے چکڑ پلی پولیس اسٹیشن لے گئی۔بتایا جاتا ہے کہ نوجوان لڑکی نیم برہنہ حالت میں تھی لڑکی نے اس طرح کی حرکت کیوں کی اور اس کا نام اور رہائش کا فوری طور پر علم نہ ہو سکا۔پولیس لڑکی سے پوچھ تاچھ کررہی ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.