صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ویمنس پالی ٹیکنک میں دو روزہ نمائش اور فروخت کا انعقاد

1,213

علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ویمنس پالی ٹیکنک میں دو روزہ نمائش کم فروخت کا انعقاد عمل میں آیا جس میں ڈپلوما ان کوسٹیوم ڈیزائن اینڈ گارمینٹ ٹیکنالوجی کی طالبات کی تیار کردہ اشیاء کو نمائش میں فروخت کے لئے رکھ گیا تھا۔

نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے ممتاز ماہرِ امراضِ اطفال ڈاکٹر حمیدہ طارق نے طالبات کے ہنر کی ستائش کرتے ہوئے طالبات کو خود کفیل بنانے کے میدان میں ویمنس پالی ٹیکنک کی پرنسپل ڈاکٹر سلمیٰ شاہین اور اساتذہ کی بے پناہ خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ جس طرح طالبات کو تربیت مہیا کرا رہی ہیں وہ نہ صرف کارِ خیر ہے بلکہ ملک کی ترقی میں بچیوں کی شرکت کی بھی ضمانت ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.