صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

بالآخر سابق جوائنٹ پولس کمشنر دیوین بھارتی، حاجی حیدر اعظم کی بیوی کیخلاف ایف آئی آر درج

79,124

ممبئی : ممبئی کے مالونی پولیس اسٹیشن میں بی جے پی اقلیتی شعبہ کے صدر حاجی حیدر اعظم کی بیوی ریشما خان سمیت کئی پولیس افسران کے خلاف جعلسازی ، بھارت میں غیر قانونی طریقے سے رہنے والے بنگلہ دیشیوں کی حمایت کرنے کا معاملہ درج کیا ہے گیا ہے۔ جن پولیس افسران پر معاملہ درج کیا گیا ہے، ان میں اس وقت کے سینیر پولیس انسپکٹر دیپک فٹانگرے اور جوائنٹ کمشنر نظم نسق دیوین بھارتی بھی شامل ہیں۔

ان افسران پر الزام ہے کہ اسپیشل برانچ کے ایک افسر کی شکایت کے باوجود ملزمہ کے خلاف معاملہ درج نہیں کیا گیا ۔ اپنی شکایت میں اسپیشل برانچ کے افسر دیپک کرلکر نے واضح کیا ہے کہ جب ملزمہ کے بارے میں انہوں نے مالونی پولیس اسٹیشن کو اپنی رپورٹ سونپی تو اس وقت کے پولیس افسران نے معاملہ درج کرنے کی بجائے اسے دبا کر رکھا گیا تھا۔ حال ہی میں ریاستی وزیر نواب ملک نے حیدر اعظم کی بیوی پر انہی الزامات کے تحت کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔  

اس لفظی جنگ کے بعد حیدر اعظم نے ان الزامات کی تردید کی تھی اور ملِک کے خلاف ہتک عزت کی دفعات کے تحت کارروائی کی بات کہی تھی ۔

گذشتہ کئی برسوں سے حیدر اعظم کی دوسری بیوی کو لیکر ممبئی پولیس کے ہی کئی افسران کارروائی کا مطالبہ کر رہے تھے لیکن ریاست میں بی جے پی حکومت ہونے کے سبب مالونی پولیس انکے خلاف کارروائی کرنے سے قاصر تھی۔ فی الحال معاملہ درج کرنے کے بعد اس کیس کو کرائم انٹلی جنلس یونٹ کو ٹرانسفر کر دیا گیا ہے۔ دیوین بھارتی وہی افسر ہیں جو ہمیشہ تنازعات میں گھرے رہے ۔ ممبئی کے اس وقت کے پولیس کمشنر سنجے بروے نے بھارتی کے خلاف جانچ کی تھی جس میں یہ سنسی خیز انکشاف ہوا تھا کہ بھارتی کے مراسم انڈر ورلڈ سرغنہ اعجاز لکڑاوالا سے ہیں جسے گرفتار کر کے جیل بھیجا جا چکا ہے ۔ بروے نے بھارتی کے خلاف اپنی خفیہ رپورٹ ریاستی حکومت کو سونپی تھی اُنہوں نے بھارتی کو محکمہ کے لئے خطرناک بتایا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.