صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

25000 میں ڈاکٹر کی فرضی ڈگری لے کر ماہم درگاہ کے ٹرسٹی کھنڈوانی بن گئے ڈاکٹر سہیل کھنڈوانی

248,837

ممبئی : اگر آپ کو خود کا مقام و مرتبہ بڑھانا ہے اپنی آواز میں وزن پیدا کرنا ہو اور خود کو ڈاکٹر کہلانا پسند ہے تو اس کیلئے بیرون ملک میں موجود فرضی یونیورسٹی بھارت میں بیٹھے لوگوں کو 25000 میں ڈاکٹر لکھنے کی ڈگری مہیا کراتی ہے ۔ اس سلسلہ کا تازہ معاملہ ماہم درگاہ کے ٹرسٹی سہیل کھنڈوانی کا ہے جو حال ہی میں اس فرضی یونیورسٹی سے ڈاکٹر کی فرضی ڈگری لے کورونا واریر ڈاکٹر سہیل کھنڈوانی بن گئے ہیں ۔ فرضی ڈگری کو لے کر بڑھتے تنازعہ کو دیکھتے ہوئے اسے اپنی پی آر ٹیم کے سر پر ٹھیکرا پھوڑدیا اور خود کو کنارہ کرلیا ۔

واہتُک سینا کے نائب صدر ونود جادھو نے اس تعلق سے ممبئی پولس سے شکایت کی ہے اور اس طرح کی فرضی یونیورسٹی کے ریکیٹ جوکہ بھارت میں پھیلا ہے اس پر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، ساتھ ہی ان لوگوں کیخلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے جو محض 25 ہزار خرچ کرکے خود کے نام کے ساتھ ڈاکٹر لکھتے ہیں جن میں سہیل کھنڈوانی کا بھی نام شامل ہے ۔

کھنڈوانی نے یونیورسٹی آف ایشیا سے یہ فرضی ڈگری حاصل کی ہے جس کا کوئی وجود ہی نہیں ہے جو 25 ہزار میں ڈاکٹر کی ڈگری تقسیم کرے ۔ جادھو نے کہا کہ وہ اس کیخلاف کارروائی کی مطالبہ کرتے ہیں کیونکہ کئی مزید اہم شخصیات بھی اس فرضی یونیورسٹی کے ڈاکٹر کی ڈگری کے گاہک ہیں جبکہ بھارتی تعلیمی ادارے اور تنظیمیں اور شعبہ صحت بیدار نہیں ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.