صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

میونسپل کارپوریشن میں کام کرنے والے کنٹریکٹروں کا کمشنر دفتر پر احتجاج

جلد بل ادا نہ کئے گئے تو تحریک میں شدت پیدا کی جائے گی ، انتظامیہ کو انتباہ

1,119

اورنگ آباد:(جمیل شیخ):میونسپل کارپوریشن کے مختلف شعبہ جات میں ترقیاتی کام کرنے والے کنٹریکٹروں نے اپنے بلوں کی وصولی کے لئے آج ایڈیشنل میونسپل کمشنر بال سنگھ کے کیبن کے روبرو ٹھیہ آندولن کیا ان کا مطالبہ تھا کہ کئے گئے کاموں کے رکے ہوئے بل انہیں فوری ادا کئے جائیں واضح ہو کہ اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے مختلف شعبہ جات میں تقریباً ترقیاتی کام ہوں یا مرمت کے کانٹریکٹروں کے ذریعے ٹھیکے پر کروائے جاتے ہیں ۔ کئی چھوٹے بڑے کانٹریکٹرس میونسپل کارپوریشن کے یہ کام کرتے ہیں بڑے کانٹریکٹرس کے رسوخ بھی بڑے ہوتے ہیں۔ سیاسی تعلقات بھی رہتے ہیں۔ تو انہیں کئے گئے کاموں کے بلوں کا مسئلہ در پیش نہیں آتا اور با آسانی ان کے بل گھر تک نہ پہنچتے ہوں لیکن ان کے کارپوریشن پہنچنے پر مل جاتے ہیں ۔

وہ چھوٹے گتہ دار جو بیچارے اپنی چھوٹی سی پونجی میں کارپوریشن کے چھوٹے چھوٹے ترقیاتی کام ہوں یا مرمت کے کرکے روزی کمانے کی کوشش کرتے ہیں ۔ ایسے کئی کانٹریکٹرس ہیں جنہوں نے اپنی کل سرمایہ لگا کر میونسپل کارپوریشن میں متعلقہ انجینئرس یا کارپوریٹرس کے کہنے پر چھوٹے چھوٹے کام کئے ہیں ۔ مہینو ں گذرجانے کے بعد بھی انہیں ان کے کئے گئے کامو ںکا بل کارپوریشن کی جانب سے ادا نہیں کیا جارہا ہے ۔ حالانکہ ان کانٹریکٹرس نے انتظامیہ سے بل کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے اسی طرح عوامی نمائندوں سے بھی یہ مطالبہ کرچکے ہیں ۔ لیکن سنوائی نہ ہونے کی صورت میں ان کنٹریکٹرس نے میونسپل کارپوریشن کے روبرو ہڑتال شروع کررکھی ہے ۔

حیرت اس بات کی ہے کہ انتظامیہ اور عوامی نمائندوں پر یہ ہڑتال بھی اثر انداز نہیں ہورہی ہے۔ مجبوراً آج ان کانٹریکٹرس نے کمشنر دفتر میں موجود نہ ہونے کے سبب ایڈیشنل میونسپل کمشنر بھال سنگھ کے دفتر کے روبرو ٹھیہ آندولن کیا۔کانٹریکٹرس کا کہنا ہے کہ ۷ جنوری کو ڈپٹی میونسپل کمشنر نے تحریری طور پر یہ یقین دلایا کہ انتظامیہ ان کے مطالبے پر سنجیدگی سے غور کرتے ہوئے ان کے بقایہ جات ادا کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہاہے۔ لیکن ایک ہفتہ گذر جانے کے بعد بھی کانٹریکٹرس کو بل ادا نہیں کئے گئے ۔ لہذا آج ایڈیشنل میونسپل کمشنر کے دفتر پر ٹھیہ آندولن کیاگیا۔کانٹریکٹرس نے انتباہ دیا ہے کہ جلد ہی ان کے بقایہ جات ادا نہ کئے گئے تو وہ شدید طور پر آندولن شروع کرینگے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.