صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

’میں ٹوپی دکھاکر بلیک میل نہیں کرتا‘

ابو عاصم اعظمی کا زمین مافیا معین اشرفی عرف بابا بنگالی کو دو ٹوک جواب

1,473

ممبئی : مہاراشٹر سماج وادی پارٹی صدر اور ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے کہا ہے کہ کچھ لوگ ایسے ہیں جو خود کو قوم کا ٹھیکیدار سمجھتے ہیں اور ان کی حیثیت اتنی بھی نہیں کہ وہ خود کا کارپوریٹر بھی منتخب کرواسکیں ۔ میرے نزدیک کسی بھی مسلک کا شخص ہو اگر اس پر ظلم ہو رہا ہے تو میں اس کے لئے لڑائی لڑوں گا ۔ یہ اپنے آپ کی تانا شاہی چلاتے ہیں اور خود کو مافیا سے بڑا سمجھتے ہیں ۔ کچھ ہیں جو پیر پڑتے لیکن کچھ لوگ اصول پر چلتے ہیں ان لوگوں شرم آنی چاہئے انہوں نے کہا کہ میں ٹوپی دکھا کر بلیک میل نہیں کرتا سچا مسلمان ہوں ۔

اعظمی نے ممبئی پولس سے بابا بنگالی گینگ کے متحرک گُرگوں اور نشہ خوروں کے خلاف شکایت کی ہے ۔ اپنی شکایت میں بابا بنگالی گینگ کے متحرک رکن حاجی امین کے ٹکڑوں پر پلنے والا آصف علی اتیا چار عرف بابا بھونکالی کے خلاف بھی شکایت کی ہے ۔

اعظمی کا الزام ہے کہ بابا بنگالی گینگ کے سرغنہ معین اشرف کے چیلوں نے ان کے ایک رشتہ دار کے ڈرائیور کو بری طرح سے پیٹا جس کے بعد ناگپاڑہ پولس اسٹیشن نے بابا بنگالی کے گُرگوں کے خلاف معاملہ درج کرکے حوالات میں پہنچادیا ہے ۔

اس واردات کے بعد بابا بنگالی بری طرح بوکھلایا ہو اہے کیوں کہ اس کے گُرگوں کے خلاف اس پولس اسٹیشن میں معاملہ درج کیا گیا ہے جہاں کا وہ خود کو باہوبلی بتاتا ہے ۔

بابا بنگالی کے گُرگے اس بات کا دعویٰ کرتے ہیں کہ ناگپاڑہ پولس اسٹیشن بابابنگالی کی جیب میں ہے ، لیکن اس واردات کے بعد بنگالی کی چوطرفہ تھو تھو ہو رہی ہے ۔ کیوں کہ بابا بنگالی کا ناگپاڑہ پولس اسٹیشن کو اپنی جیب میں رکھنے کا دعویٰ بوگس ثابت ہوا جس کی وجہ سے بابا بنگالی اور اس کے چیلے تلملائے ہوئے ہیں ۔

اس تلملاہٹ کی وجہ سے ابو عاصم کے خلاف جھوٹی افواہوں کو پھیلا رہے ہیں جس کہ وجہ سے ابو عاصم نے بابا بنگالی کے چیلوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ بنگالی کے چیلے کے خلاف معاملہ درج ہونے کے بعد بنگالی نے اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ وہ ناگپاڑہ پولس اسٹیشن کے سینئر پی آئی کا تبادلہ کروا کر ہی دم لے گا ۔ اس بارے میں بابا بنگالی کی رائے جاننے کی کوشش کی لیکن چشاید اس کے آشرم کے غار میں نیٹ ورک نہ ہونے کی وجہ سے اس کا فون کوریج ایریا سے باہر تھا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.