صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

اورنگ آباد اسمارٹ سٹی مہم کے تحت اس ماہ سٹی بس شروع کئے جانے کا امکان

پہلے مرحلہ میں جدید سہولیات سے آراستہ ۳۰ بسیں شہر میں اتاری جائیں گی

1,296

اورنگ آباد : (جمیل شیخ) اسمارٹ سٹی مہم کے تحت قائم کردہ اسپیشل پرپز وھیکل (ایس پی وی) نے اورنگ آباد شہر میں سہولیات سے آراستہ خوبصورت بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ یہ بس سروس اس ماہ کے آخر میں شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ وزیرٹرانسپورٹ دیواکر رائوتے کے مطابق ابتداء میں ۳۰ بسیں شہر میں اتاری جائے گی۔یہ تجربہ کامیاب ہونے پر مزید ستر بسیں اورنگ آباد شہر کی سڑکوں پر دوڑیں گی ۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی حکومت نے اورنگ آباد شہر کو اسمارٹ سٹی مہم کے تحت منتخب کیاہے ۔ اور مرکزی حکومت کے ایک اعلی افسر کی قیادت میں مہم کی نگرانی کیلئے اسپیشل پرپز وھیکل تشکیل دی جا چکی ہے ۔

اس پی وی کی اب تک کئی میٹنگیں منعقد کی جاچکی ہیں جن میں شہر میں لوگوں کی سہولت کے لئے آراستہ عمدہ سٹی بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس فیصلے کے تحت بسوں کا انتخاب کیا جا چکا ہے ۔ اس ماہ کے آخر تک شہر کی سڑکوں پر تیس بسیں اتاری جائیں گی ۔ لیکن کیا ان بسوں کیلئے یہاں کی جغرافیائی حالت معاون ہوگی یا اورنگ آباد کی سڑکوں پر دوڑنے کے قابل ہیں ۔ اس تعلق سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا لیکن ماضی کی کئی مہم اور منصوبوں کی ناکامی کے سبب عوام کے دلوں میں یہ سوال اٹھنا تو لازمی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.