صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

سول انجینئرنگ شعبہ کے پروفیسر ارشد عمر کو یونیورسٹی پالی ٹیکنک کے پرنسپل کا کام دیکھنے کی ذمہ داری تفویض

542

علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے ذاکر حسین کالج برائے انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے سول انجینئرنگ شعبہ کے پروفیسر ارشد عمر کو یونیورسٹی پالی ٹیکنک کے پرنسپل کا کام دیکھنے کی ذمہ داری آئندہ احکامات یا اس عہدہ پر جنرل سلیکشن کمیٹی ہونے تک کے لئے تفویض کی ہے ۔ پروفیسر ارشد عمر اپنے فرائضِ منصبی کے علاوہ مذکورہ ذمہ داری کو انجام دیں گے ۔ یہ احکامات فوری طور پر روبہ عمل لائے گئے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.