صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

کیا آپ سمجھدار ہیں؟

65,599

مجھے اپنی کوئی بات غلط نہیں لگتی۔میں جو بھی کروں وہ صحیح لیکن۔۔۔۔تم جو بھی کرو وہ غلط۔میں اور غلطی۔۔۔نا ممکن۔ میرے سامنے کسی اور کی تعریف۔۔۔۔! میری سانسیں تیز ہونے لگتی ہیں اور میرا چہرہ سامنے والے کی غلطی کی جانب اشارہ کرتا ہے۔اگر وہ ناسمجھ۔۔۔چہرہ نہیں پڑھ پاتا تو پھر میری زبان اُسے سمجھاتی ہے کہ مجھ سے زیادہ کوئی سمجھدار ہو ہی نہیں سکتا۔میرے آس پاس کے لوگ جب میری تعریف کرتے ہیں تو مجھے ہواؤں میں اڑنے کا احساس ہوتا ہے۔میرے چاروں طرف ایسے بہت سے لوگ ہیں جو میری اس خواہش کا بہت خیال رکھتے ہیں۔مجھے اُن کے ساتھ رہنا اور اُن کی بات سننا بہت اچھا لگتا ہے۔اور ہاں..! سب سے خاص بات۔۔ کوئی بھی جو میری ہاں میں ہاں ملائے۔۔ تو واہ،اور ہاں میں نہ کا تڑکا لگائے تو بس۔۔۔۔۔وہ شخص میری نظروں سے گر جاتا ہے۔ بے وقوف لوگوں کے لئے میرے آس پاس کوئی جگہ نہیں۔مجھے صرف اور صرف سمجھدار لوگ پسند ہیں۔۔۔۔۔توکیا آپ سمجھدار ہیں؟

Leave A Reply

Your email address will not be published.