صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

جفت سیمسٹر کے لیے امتحان فارم بھرنے کی آخری تاریخ کا اعلان

213,902

علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے جفت سیمسٹر والے امتحانات کے لیے آن لائن رجسٹریشن و امتحان فارم کی آخری تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ کنٹرولر برائے امتحانات مسٹر مجیب اللہ زبیری کی جانب سے جاری ایک اعلانیہ کے مطابق تعلیمی میقات 2019-20کے تمام مجاز جفت سیمسٹر والے طلبہ و طالبات کے لیے رجسٹریشن و امتحان فارم بھرنے کی آخری تاریخ 18؍مئی 2020ہے جبکہ اپنے فارم سے کسی کورس کو کم کرنے یا رجسٹریشن کو منسوخ کرنے کی آخری تاریخ 21؍مئی ہے ۔

نوٹس کے مطابق سبھی ایکس طلبہ و طالبات جو جفت سیمسٹر میں تعلیم جاری نہیں رکھے ہوئے ہیں لیکن چھوٹے ہوئے پرچوں میں سمسٹر کے خاتمے پر امتحان میں شامل ہونا چاہتے ہیں، ان کے لیے بھی آن لائن امتحان فارم بھرنا لازمی ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ امتحان فارم مقررہ تاریخ میں پُر کیے بغیر کسی بھی طالب علم کو امتحان میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی تا آنکہ اس سلسلے میں وائس چانسلر کی اجازت حاصل کی جائے اور فارم جمع کرنے کے لئے 500روپئے کی تاخیر فیس جمع کی جائے۔

نوٹس میں وضاحت کی گئی ہے کہ رواں تعلیمی سال کے مجاز طلبہ کو آن لائن امتحان فارم بھرتے وقت کوئی فیس جمع نہیں کرنی ہوگی۔ لیکن تمام ایکس طلبہ کو ان کے فارم کے کنٹرولر دفتر کے ذریعہ منظور کیے جانے کے بعد 200روپئے امتحان فیس کے مد میں جمع کرنے ہوں گے۔

رجسٹریشن و امتحان فارم آن لائن پُر کرنے سے متعلق تمام تفصیلات www.amucontrollerexams.com سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.