صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

کمیونٹی کچن وارڈ کے مطابق بنائے جائیں، میونسپل کارپریشن کو نگراں وزیر اسلم شیخ کی ہدایت

213,732

ممبئی: ریاستی حکومت کے لئے کورونا کا علاج اور اس کی روک تھام کے ساتھ ساتھ شہر کے غریبوں، مزدوروں کو ہر روز کھانا فراہم کرنا اہم کام ہے جسے ریاستی حکومت و میونسپل کارپوریشن بڑی ذمےداری کے ساتھ ادا کر رہی ہے کمیونیٹی کچن کے ذریعے ہر روز لاکھوں لوگوں کا پیٹ بھرنے کا کام کیا جا رہا ہے، کھانے کو ضائع ہونے سے بچانے اور تازہ کھانا زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کی غرض سے میونسپل کارپوریشن کو وارڈ وائز کمیونیٹی کچن بنانے کا حکم دیا گیا ہے مذکورہ تمام باتوں کی اطلاع ممبئی شہر کے نگراں وزیر اسلم شیخ نے دی۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران ریاستی حکومت و میونسپل کارپوریشن کے ذریعے ہر روز لاکھوں کی تعداد میں فوڈ پیکٹس تقسیم کیے جا رہے ہیں سخت گرمی اور ٹرانسپورٹیشن میں لگنے والے وقت کے سبب بڑی مقدار میں کھانا خراب ہونے کی اطلاع موصول ہونے کے بعد آج ہم نے میونسپل کمشنر کو مکتوب روانہ کرکے یہ حکم دیا ہے کہ وارڈ وائز کمیونیٹی کچن کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ لوگوں کو نہ صرف اچھا اور تازہ کھانا ملے بلکہ کھانے کی بربادی کو بھی روکا جا سکے۔ اُنہوں نے کہا کہ وارڈ وائز کمیونیٹی کچن کے قیام سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو جلد از جلد کھانا مل سکے گا۔

میونسپل کارپوریشن کے ذریعے رمضان المبارک کے دوران ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں پھلوں کی فراہمی
لاک ڈاؤن کے دوران رمضان المبارک کے مہینے میں لوگوں کو راحت پہنچانے کیلئے شہر کے نگراں وزیر اسلم شیخ نے کہاکہ کورونا وائرس کے جو ہاٹ اسپاٹ ہیں، ایسے زون میں رہنے والوں کو افطار اورسحری کا سامان ممبئی میونسپل کارپوریشن اور پولیس کے ذریعے پہنچانے کاکام شروع کردیا گیا ہے نیز دیگر علاقوں میں بھی یہ خدمات انجام دی جائیں گی۔ نگراں وزیر نے لوگوں سے اپیل کی رمضان کا مقدس مہینے میں دکانوں میں بھیڑ لگانے سے بہتر ہے کہ کھجور یا دیگر روزمرہ کے سامان 5/ سے7/ دن کا اکٹھا لے کر رکھ لیں تاکہ باربار باہر نہ نکلنا پڑے چیزوں کی خریداری کے دوران سوشل ڈسٹینسنگ کا خاص خیال رکھیں ساتھ ہی حکومت اور پولیس کا تعاون کریں

Leave A Reply

Your email address will not be published.