اورل و میکسیلو فیشیئل سرجری میں تین مہینے کے کلینیکل ٹریننگ پروگرام کا اعلان
علی گڑھ :علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ڈاکٹر زیڈ اے ڈینٹل کالج کے اورل و میکسیلوفیشیئل سرجری شعبہ کی جانب سے اورل اور میکسیلوفیشیئل سرجری میں تین مہینے کا ایک کلینیکل ٹریننگ پروگرام منعقد کیا جارہا ہے۔ یہ پروگرام یکم مئی 2019سے شروع ہوگا ۔
شرکت کے خواہشمند بی ڈی ایس گریجویٹس مقررہ درخواست فارم پُر کرکے 29؍اپریل 2019تک بذریعہ ای میل جمع کرسکتے ہیں۔ ای میل ایڈریس ہے :[email protected] ، اور [email protected] ۔ درخواست فارم شعبہ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔