صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

اے ایم یو کے لٹریری و ڈبیٹنگ کلب کا تعلیمی سال 2018-19 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ

941

علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے کلچرل ایجوکیشن سنٹر کے تحت لٹریری و ڈبیٹنگ کلب نے تعلیمی سال 2018-19 میں مختلف مناقشوں، فورم، کوئز مقابلوں اور دیگر پروگراموں میں شرکت سمیت ادبی فیسٹیولس کا اہتمام کرکے اپنی شاندار موجودگی درج کرائی۔

سال کا ایک بڑا پروگرام لِٹ فیسٹ 2019 رہا جس میں طلبہ نے ناقدانہ فکر، تخلیقی صلاحیت اور امتیاز کی قدروں کو سربلند رکھا۔ اِس ادبی و ثقافتی فیسٹیول میں کئی نامور مصنفین، تعلیمی ماہرین، میڈیا اور سماجی خدمت سے وابستہ افراد شریک ہوئے۔

اس کے علاوہ لٹریری و ڈبیٹنگ کلب نے اے ایم یو طلبہ یونین کے اشتراک سے آل انڈیا سرسید یادگاری مناقشہ کا اہتمام کیا جس میں 20؍مختلف یونیورسٹیوں سے 48؍ٹیموں نے شرکت کی۔ کلب نے مختلف تقریری مقابلوں، گروپ مباحثوں، کوئز، شعری نشست، کرئیٹیو رائٹنگ مقابلوں، آرٹ شو اور اوپن مائیک فورمس وغیرہ کا بھی انعقاد کیا۔

اس کے ساتھ ہی کلب نے 9؍قومی اور بین الاقوامی مناقشوں میں شرکت کی جس میں طلبہ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یا تو مقابلے کو جیتا یا دوسرے نمبر پر رہے۔ یونیورسٹی لٹریری و ڈبیٹنگ کلب کے سکریٹری انصب عامر خاں نے بتایا کہ مذکورہ بالا مقابلوں میں کلب کے اراکین نے 21؍ٹائٹل جیتے جو ہمارے کامیاب تعلیمی و ثقافتی سفر کا ثبوت ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.