صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ایس بی آئی دھوکہ دہی :26 ؍سال بعد ہرشد مہتہ کے بھائی اور 8 ؍ دیگر کو اسپیشل کورٹ نے بری کیا

1,309


ممبئی : تقریبا ً 26 ؍ سال قبل 1992  اسٹیٹ بینک آف انڈیا فریب دہی معاملہ میں ایک اسپیشل کورٹ نے پچھلے ہفتہ 8 ؍ سینئر بینک اہلکار اور ہرشد مہتہ کے بھائی اشونی مہتہ کو بری کردیا ۔یہ حکم ایس بی آئی سے جڑے ایکسو پانچ کروڑ کی دھوکہ دہی کو لے کر دیا گیا ہے ۔فیصلہ دیتے ہوئے جسٹس شالنی پھنسلکر نے کہا کہ استغاثہ ملزموں کے خلاف ٹھوس دلائل کے ساتھ اپنا مقدمہ پیش کرنے میں ناکام رہا ۔بامبے ہائی کورٹ میں اسپیشل کورٹ میں 1992 کے اس معاملہ کی سماعت چل رہی ہے ۔ معاملہ کی تفتیش کررہی سی بی آئی نے دعویٰ کیا تھا کہ 24 مشکوک لین دین کرکے ایس بی آٗی کیپس کی ممبئی شاخ کے کائونٹ سے شیئر خریدے گئے لیکن کوئی جسمانی ضمانت یا رسید جاری نہیں کی گئی ۔سی بی آئی نے الزام لگایا کہ ایس بی آئی کی ممبئی مین شاخ ایس بی آئی کیپس اور اشونی مہتہ نے کئی بے ضابطگی برتیں ۔ اشونی ہرشد مہتہ کے اٹارنی تھے ۔ہرشد کے خلاف مقدمہ 2001 میں ان کی موت کے بعد بند کردیاگیا تھا۔کورٹ آر سیتارمن ،بھوشن رائوت ،روی کمار ،سریش بابو ،مرلی دھرن ،اشوک اگروال ،جناردھن بندو اپادھیائے ،شیام سندر گپتا اور مہتہ کو بری کردیا ہے ۔سی بی آئی نے دعویٰ کیا تھا کہ رقوم کے لین دین بغیر ملزمین بینک اہلکار کی خاموشی اختیار کئے نہیں ہو سکتا ۔کورٹ نے ملزمین کی یہ دلیل مان لی کہ سیکورٹی سیکشن کے اہلکاروں کے خلاف کیس ثابت نہیں ہو سکتا ہے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.