صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کے تعلق سے پولیس نے تفتیش شروع کردی

237,444

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے اتوار کے روز ممبئی کے باندرہ میں واقع اپنی رہائش گاہ پر پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ سشانت کی خود کشی کی وجہ ابھی تک سمجھ نہیں آ سکی ہے۔ سشانت کے اچانک چلے جانے  سے ہر کوئی محو حیرت ہے ۔ ممبئی پولیس کمشنر پرم بیر سنگھ کو اطلاع ملی کہ دو بجے کے قریب سشانت سنگھ نے خودکشی کی ہے۔اس کے بعد وہ ڈی سی پی ابھیشیک تریموکے اور باندرہ پولیس اسٹیشن کے دیگر اہلکاروں کے ساتھ سشانت سنگھ راجپوت کے گھر گئے۔

جس وقت پولیس جائے حادثہ پہنچی وہاں سشانت کی بہن اور تین دیگر افراد  وہاں موجود تھے ۔سشانت سنگھ راجپوت کی لاش ان لوگوں نے ہی نیچے اتارا تھا۔ پولیس نے سشانت کی لاش قبضے میں لے کر مزید تفتیش کے لئے بغرض پوسٹ مارٹم اسپتال بھیجتے ہوئے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے ۔سشانت سنگھ کے باورچی ،کریٹیو مینیجر اور منیجرکے بیانات درج کئے جارہے ہیں ۔پولیس نے بتایا کہ ابھی تک سشانت خودکشی معاملے میں کوئی مشتبہ شخص نہیں ملا ہے۔

سشانت سنگھ راجپوت کے کریئٹو منیجر نے پولیس کو بتایا کہ سشانت پچھلے کچھ دنوں سے افسردگی اور مایوسی کا شکار تھااس کے باوجود  وہ نہ تو اسپتال گیا اور نہ ہی اس نے کسی طرح کی دوا لی ۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کریئٹو منیجر اور منیجر سشانت کے ہی اپارٹمنٹ میں رہ رہے ہیں۔

پولیس نے سشانت کا فون قبضہ میں لے لیا ہے۔ مگر  فون کوڈ لاک کی وجہ سے نہیں کھولا جاسکا۔ پولیس نے بتایا کہ سوشانت کا فون کھلنے کے بعد کئی اہم راز سامنے آسکتے ہیں ۔ذرائع کے مطابق پولیس سشانت کے دوستوں سے بھی تفتیش کر سکتی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.