صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

خود کشی کرنے والے کسان کے افراد خانہ کو 50؍ ہزار روپئے

کانگریس ریاستی  کمیٹی کی طرف سے امر راجور کر نے نقد رقم پیش کی 

1,347

ناندیڑ:(منتجب الدین) ناندیڑ ضلع کے عمری تعلقہ کے تراٹی گائوں کے کسان پوت اننا بول پلواڑ نے فصل کے نقصان اور قرض سے تنگ آکر گذشتہ کل خود کی چیتا تیار کر کے اس چیتا پر لیٹ کر خود سوزی کر لی ۔ خود کشی کرنے والے کسان کے افراد خانہ کو ابھی تک حکومت کی جانب سے کوئی مالی مدد نہیں ملی مگر مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اشوک چوہان نے پہل کرتے ہوئے متوفی کسان کے اہل خانہ کو 50ہزار روپئے کی مالی مدد روانہ کی ۔ کانگریس کی جانب سے آج ایم ایل سی امر ناتھ راجور کر نے تراٹھی گائوں جا کر خود کشی کرنے والے کسان کے افراد خانہ سے ملاقات کر کے انہیں پرسا دیا اور ریاستی صدر اشوک چوہان کی جانب سے دی گئی پچاس ہزار روپئے کی رقم کسان کے لڑے مادھو بول پلواڑ کے سپرد کی ۔ اس موقع پر کانگریس کے ترجمان سنتوش پانڈاگڑے ، مدکھیڑ کے کونسلر مادھو کدم، لکشمی کانت گونجے ، سائی ناتھ واگھ، لکشمن ساونت ، شری نیواس واگھ، راجو واگھ و دیگر موجود تھے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.