صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

مراٹھواڑہ میں 90دنوں میں 214 کسانوں کی خودکشی

67,904

چھترپتی سمبھاجی نگر: مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقے میں تین ماہ سے مسلسل غیرموسمی موسلادھار بارش کا سامنا کررہے کسانوں کی خودکشی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ سرکاری ذرائع نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ذرائع نے بتایا کہ کسان پہلے ہی قرضوں کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں اور اب انہیں بے موسمی بارشوں کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے ۔ مراٹھواڑہ میں گزشتہ تین مہینوں میں 214 کسانوں نے خودکشی کی ہے ۔

31 مارچ تک دستیاب سرکاری اعداد و شمار کے مطابق روزانہ اوسطاً دو کسان خودکشی کر رہے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 90 دنوں میں 65 کسانوں کی خودکشی کے ساتھ بیڈ ضلع میں سب سے زیادہ خودکشیاں ریکارڈ کی گئیں، اس کے بعد دھاراشیو ضلع میں 43 ایسے واقعات درج کئے گئے ۔

اس کے علاوہ چھترپتی سمبھاج نگر میں 32، ناندیڑ ضلع میں 31، پربھنی میں 18، جالنا ضلع میں 15، لاتور ضلع میں 14 اور ہنگولی میں پانچ کسانوں نے خودکشی کی ہے ۔ذرائع کے مطابق خودکشی کے 214 کیسز میں سے 93 کیسز کو امداد فراہم کرنے کا اہل سمجھا گیا ہے ۔ ایسے 10 مرنے والوں کے لواحقین کو متعلقہ ضلعی انتظامیہ نے قواعد کے مطابق امداد فراہم کی ہے ۔ دریں اثنا، متعلقہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سرکاری انکوائری کے بعد 15 معاملات میں دعوے مسترد کر دیے گئے اور بقیہ 106 معاملے تاحال تفتیش کے لیے زیر التوا ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.