صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

زکوۃ خیرات کھانے والے عامر ادریسی کے اے ایم پی کا پردہ فاش ہونے پر زکوۃ دینے والوں نے منہ موڑا فیس بک پر زکوۃ کے پیسے اداکرکے اب کی جارہی ہے اپیل، مسلم نوجوانوں نے بھی اے ایم پی کے لئے گناہ کرنے سے توبہ کیا

35,448

ممبئی:  زکوۃ خیرات کھانے والے عامر ادریسی کےایسو سی ایشن آف مسلم پروفیشنل کا پردہ جب ورلڈ اردو نیوز نےفاش کیا تو زکوۃ دینے والوں نے بھی منہ موڑلیااور اطلاعات کے مطابق اس بار لوگ ان لوگوں کو زکوۃ خیرات دے رہے ہیں جو واقعی ضرورت مند ہیں۔اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے زکوۃ خیرات کھانے والے عامر ادریسی کےایسو سی ایشن آف مسلم پروفیشنل نے فیس بک کو خطیر رقم ادا کرکے ان لوگوں کو جھانسہ دینا شروع کیا ہے جو زکوۃ خیرات کھانے والے عامر ادریسی کی حقیقت کو نہیں جانتے۔
واضح رہے کہ زکوۃ خیرات کھانے والے عامر ادریسی نے زکوۃ کی رقم سے ہی جہاں اسمبلی الیکشن لڑا تھا وہیں سال بھر اسی رقم سے داد عیش دیتا ہے۔اسکرین شاٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح مسلمانوں کی کمائی کو فیس بک کو دیا جارہا ہے اور غریب، مسکین ،لاچار،مجبور و مقہورکے پیسوں کو اپنےذاتی عیش کے لئے خرچ کیا جارہا ہے۔
اے ایم پی سے وابستہ ایک نوجوان نے نام نہ شائع کرنے کی شرط پر بتایا کہ ’’عامر ادریسی کا کوئی ذاتی کام کاج نہیں ہے بلکہ وہ سال بھر زکوۃ خیرات سے ہی اپنے گھروالوں کا پیٹ پالتا ہے افسوس تویہ ہے کہ غریبوں کے نام پر یہ لوگ پیسہ وصول کرتے ہیں اور اسے غریبوں تک نہ پہنچا کر خود ہڑپ کر جاتے ہیں۔دلچسپ بات تو یہ ہے کہ مختلف لوگوں کو مختلف لوگوں کے ذریعہ فون کروایا جاتا ہے اور جو رقم نقد وصول کی جاتی ہے اس کا تو بھول سے کہیں کوئی ریکارڈ نہیں رکھا جاتا۔ان چیزوں کو جب میں نے غور سے دیکھا تو محسوس ہوا کہ میں انجانے میں گناہ کررہا تھا اور مسلمانوں کو کمزور کررہا تھا لہذا میں نے توبہ کیا اور اب ان لوگوں کے کالے کرتوت کو بےنقاب کرنا چاہتا ہوں۔‘‘
دلچسپ بات یہ ہے کہ زکوۃ خیرات کھانے والا عامر ادریسی بابا بنگالی کا پنٹر ہے لیکن جس جگہ اس کو فائدہ نظر آتا ہے ان لوگوں کی جماعت کا نعرہ بلند کرکے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتا ہے۔کہتے ہیں کہ بابا بنگالی کے خلاف جب ماحول گرم تھا تو یہی پنٹر بابا بنگالی کے لئے لوگوں سے ملاقات کررہا تھا اور انہیں بچانے کے لئے لابنگ کررہا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.