صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

جواہر نہرو میڈیکل کالج اے ایم یو میں میڈیکل ایجوکیشن ٹیکنالوجیز پر ورکشاپ

68,159

علی گڑھ : جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج (جے این ایم سی)، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے مختلف شعبوں کے 30 سے زائد فیکلٹی ممبران کو گریجویٹ میڈیکل ایجوکیشن ریگولیشنز 2019 کے تحت صلاحیت پر مبنی میڈیکل ایجوکیشن (سی بی ایم ای) کے مطابق میڈیکل طلباء کو پڑھانے کے لئے میڈیکل ایجوکیشن یونٹ ، فیکلٹی آف میڈیسن کے زیر اہتمام ’نظر ثانی شدہ بنیادی کورس ورکشاپ اور میڈیکل ایجوکیشن ٹیکنالوجیز میں ایٹکام‘‘ میں ٹریننگ فراہم کی گئی۔

                پروفیسر راکیش بھارگو، ڈین، فیکلٹی آف میڈیسن نے کہا ’’متعدد عوامل جیسے کہ طبی نگہداشت کے بدلتے ہوئے ماحول، معالجین کے بدلتے ہوئے کردار، سماجی توقعات، میڈیکل سائنس میں ہونے والی تبدیلیوں اور تدریس کے طریق ہائے کار میں آنے والی تبدیلیوں کے باعث طبی تعلیم تیزی سے بدل رہی ہے، اور انڈرگریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ اور مسلسل طبی تعلیم میں ٹیکنالوجیز کا استعمال کافی اہم ہوگیا ہے‘‘۔

                پروفیسر سیما حکیم، کوآرڈینیٹر، میڈیکل ایجوکیشن یونٹ نے کہا کہ اس طرح کی ورکشاپ سے اساتذہ کو نئے علوم و تجربات کے حصول میں مدد ملتی ہے، ان کی فیصلہ سازی کی صلاحیت بہتر ہوتی ہے اور ہنر میں اضافہ ہوتا ہے۔

                ورکشاپ میں پروفیسر سیما حکیم ، پروفیسر ایس مناظر علی (معاون کوآرڈینیٹر، میڈیکل ایجوکیشن یونٹ )، پروفیسر شگفتہ معین، پروفیسر سائرہ مہناز، ڈاکٹر نسرین نور، ڈاکٹر فاطمہ خان، ڈاکٹر روحی خان، ڈاکٹر علی جعفر عابدی، ڈاکٹر صوفیہ نسیم، ڈاکٹر بشریٰ صدیقی اور ڈاکٹر ام البنین نے بطور ریسورس پرسن اپنے تجربات سے مستفید کیا۔

                نیشنل میڈیکل کمیشن کے آبزرور کے طور پر پروفیسر سنجوئے داس (ہمالین انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، دہرہ دون) نے ورکشاپ کی نگرانی کی اور شرکاء میں اسناد تقسیم کیں۔ پروفیسر سائرہ مہناز نے اظہار تشکر کیا۔ اختتامی نشست کی نظامت ڈاکٹر بشریٰ صدیقی نے کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.