صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

شہر میں کچرا ٹھکانے لگانے کا کام پھر ٹھپ

پروسیسنگ سینٹر پر گندگی کے ڈھیر ، علاقہ میں بیماریاں پھیلنے کا خدشہ

1,210

اورنگ آباد : (جمیل شیخ) شہر اورنگ آباد میں کچرا ٹھکانے لگانے کا کام پھر سے ٹھپ ہوچکا ہے جس کی وجہ سے شہریان بیماریوں کی زد پر ہیں اور میونسپل انتظامیہ کے خلاف ایک بار پھر عوامی تحریک کا بگل بج سکتا ہے۔ اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے ناریگائوں میں عوامی تحریک شروع ہونے کے بعد شہر سے نکلنے والا کچرا ٹھکانے لگانے کے لئے ٹھوس منصوبہ بنایا ۔ لیکن اس منصوبہ پر عمل اب تک تو ٹھیک سے نہیں کیا گیا جس کے نتیجے میں پہلے جیسے حالات پھر سے پیدا ہورہے ہیں انتظامیہ نے کچرا ٹھکانے لگانے اورکوڑے سے کھاد بنانے کے لئے شہر کے مختلف علاقوں میں پروسیسنگ سینٹر شروع کر رکھے ہیں جو اب وہ یونٹ بند پڑے ہیں اور پروسیسنگ کا کام ٹھپ ہوچکا ہے ۔

اس کی وجہ سے پڑے گائوں اور دیگر علاقوں میں تعفن پھوٹ پڑا ہے ۔ مکھیوں مچھروں کی بہتات ہے اور جراثیم پھیل جانے کے سبب شہری بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں ایسے حالات میں پڑیگائوں کے ساکنان نے ٹھان لیا ہے کہ وہ علاقہ میں کسی کو بھی کچرا نہیں ڈالنے دیں گے ۔ واضح رہے کہ میونسپل انتظامیہ نے شہر کی رہائش گاہوں سے کچرا جمع کرنے کے لئے ریڈی ایجنسی کو ٹینڈر جاری کیا ہے اور متعلقہ ایجنسی کے ملازمین کچرا بھی اکٹھا کررہے ہیں لیکن اب سوال یہ ہیکہ کچرا کہاں لے جاکر ڈالا جائے ؟ کیوںکہ پروسیسنگ یونٹ بند ہیں اور عوام احتجاج پر اتر آئے ہیں ۔ ان حالات کو دیکھتے ہوئے یہ کہا جاسکتا ہے شہر اورنگ آباد میں کچرا ٹھکانے لگانے کا مسئلہ پھر سے سنگین ہوسکتا ہے اور میونسپل انتظامیہ کے خلاف عوامی تحریک دوبارہ شروع ہوسکتی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.