صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

قحط زدہ علاقے میں ٹینکروں سے پانی کی سپلائی

1,289

اورنگ آباد : (جمیل شیخ) علاقہ مرہٹواڑہ کے سبھی اضلاع پر قحط کے سائے ہیں اور پینے کے پانی کی شدید قلت ہے لہذا وہاں انتظامیہ ٹینکروں سے پانی سپلائی  کررہا ہے ۔ گزشتہ سال بارش کی کمی ہونے کی وجہ سے مرہٹواڑہ میں پانی کی قلت ہورہی  اور اب عین جنوری کے مہینے میں پانی کی شدید قلت ہوچکی ہے جبکہ ضلع اورنگ آباد جالنہ اور بیڑ کے دیہی مقامات پر پانی کی شدید قلت ہے ۔ جس سے ایک ہزار ۱۲۱ دیہی مقامات کے عوام شدید پریشان ہیں لہٰذا متاثرین کے لئے متعلقہ انتظامیہ کنوئوں سے پانی حاصل کررہا ہے اور روزانہ ایک ہزار ۸۰ ٹینکروں کے ذریعہ پانی سپلائی کررہا ہے ۔ کہا جارہا ہے کہ ابھی تو صرف شروعات ہے موسم گرما میں حالات مزید سنگین ہوسکتے ہیں ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ حکومت وانتظامیہ متاثرین کوراحت پہنچانے کے لئے کیا قدم اٹھاتے ہیں اور کس طرح کے انتظامات کرتے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.