صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

اے ایم یو کی دو طالبات نے انڈین اسٹیٹسٹیکل سروس امتحان 2020 میں کامیابی حاصل کی

36,648

علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شماریات و آپریشنس ریسرچ شعبہ کی دو طالبات نے یونین پبلک سروس کمیشن (یوپی ایس سی) کے ذریعہ منعقد کئے جانے والے انڈین اسٹیٹسٹیکل سروس امتحان 2020 میں کامیابی حاصل کی ہے۔

            نگار فاطمہ (2017بیچ) اور پونم چوہان (گولڈ میڈلسٹ بی ایس سی 2017  اور گولڈ میڈلسٹ ایم ایس سی 2019) نے مذکورہ امتحان میں کامیابی حاصل کی ۔ اس میں نگار فاطمہ کو 23ویں رینک اور پون چوہان کو 33ویں رینک حاصل ہوئی۔

            صدر شعبہ پروفیسر عقیل احمد نے دونوں طالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ہمارے طلبہ مستقبل میں مزید کامیابیاں اپنے نام کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.