صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

مسلمانوں اور پسماندہ طبقات کیلئے بجٹ میں کچھ نہیں : حسین دلوائی

مختلف شعبوں میں رقم مختص تو کیا گیا لیکن پیسہ کہاں سے آئے گا اس کے ذرائع نہیں بتائے گئے

1,474

ممبئی :سب کا ساتھ سب وکاس کا دعوی کر نے والی مرکز کی نریندر مودی حکومت نے ایک مر تبہ پھر آر ایس ایس کے اشاروں پر چلتے ہو ئے اپنے عبوری بجٹ میں مسلمانوں کو سرے سے نظر انداز کر دیا ہے جبکہ یہ توقع کی جارہی تھی کہ انتخابات کی آمد سے قبل مودی حکو مت مسلمانوں کی پسماندگی دور کر نے کیلئے اپنے بجٹ میں کو ئی ایسے اعلانات کریگی جس سے انکے موجودہ حالا ت میں سدھار عمل میں آئے ۔ لیکن افسوس کہ مرکزی حکومت کا یہ عبوری بجٹ مسلمانوں کیلئے مایوس کن ثابت ہوا ۔ یہ باتیں مہاراشٹر سے کانگریس کے رکن پارلمینٹ حسین دلوائی نے بجٹ پر اپنا رد عمل پیش کرتے ہوئے کہیں ۔

انھوں نے کہا کہ بجٹ میں دلتوں اور پسماندہ طبقات کیلئے پچھلے بجٹ میں جور رقم مختص کی گئی تھی اس میں اضافہ کیا گیا وہ اسکا استقبال کر تے ہیں لیکن مسلمانوں کے تعلیمی معاملات سمیت کسی بھی معاملہ میں ایسی کوئی پیش رفت کی گئی ہو جو قا بل ذکر ہو ۔ حسین دلوائی نے مزید کہا کہ بجٹ میں صرف جملے بازی کی گئی ہے اور مختلف شعبوں کیلئے رقم منظور کی گئی ہے لیکن آمدنی کے ذرا ئع کو ظاہر نہیں کیا گیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.