صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

چینی کمپنیوں سے متعلق مرکزی حکومت کی ہدایت پر ہی عمل کیا جائے گا: سبھاش دیسائی

68,659

ممبئی : ایسے وقت میں جب ہندوستان اور چین کے مابین تناؤ بڑھتا جارہا ہے ، سب کی نگاہیں چینی کمپنیوں کے ساتھ طے پانے والے معاہدوں پر مہاراشٹر حکومت کے موقف پر تھیں۔ کچھ دن پہلے وزیر صنعت سبھاش دیسائی نے کہا تھا کہ چینی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے منسوخ نہیں ہوئے تھے۔ ممبئی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ معاہدے پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

سبھاش دیسائی نے کہا کہ ہم نے چینی کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں کو منسوخ نہیں کیا ہے۔ موجودہ صورتحال میں ہم ابھی توقف کر رہے ہیں۔ ہم حکومت ہند کی ہدایت کا انتظار کر رہے ہیں۔ لیکن آج صبح ہمیں ایک اچھی خبر ملی کہ چین کے ساتھ تنازعہ تقریبا ختم ہوچکا ہے۔ تعلقات بحال ہوں گے اس لئے مجھے نہیں لگتا کہ اس میں کوئی رکاوٹ آئے گی۔

ہینگلی ،پی ایم آئی الیکٹرو مو بیلیٹی سولیوشن جے وی وتھ اور گریٹ وال موٹرس ان کمپنیوں نے ریاست میں تلے  گاؤں فیز2 اورپونے میں بالترتیب  ۲۵۰؍کروڑ ،ایک ہزار کروڑ اور ۳ ہزار ۷۷۰ ؍ کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ٹوٹل ۵ ہزار ۲۰؍ کروڑ روپے کے منصوبوں پر بات کرتے ہوئے سبھاش دیسائی نے پہلے کہا تھا کہ وہ موجودہ ماحول میں مرکزی حکومت کے واضح پالیسی کے اعلان کا انتظار کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.