صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

جوگیشوری صدیقیہ مسجد کے پلان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا الزام، ٹرسٹ نے اوشیوارہ پولیس اسٹیشن میں تحریری شکایت کی

77,391

ممبئی

ممبئی کے جوگویشوری علاقے میں صدیقیہ مسجد کے بارے میں اردگرد کے لوگوں نے جس پلان کا ذکر کرنے کی کوشش کی ہے اصل میں اس پلان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔یہ بات مسجد کے ٹرسٹیان نے اوشیوارہ پولیس تھانے میں کی گئی ایک شکایت میں کہیں ہے اپنی شکایت میں ٹرسٹ نے مسجد کے خلاف احتجاج کرنے والے رہائشی مظاہرین کے خلاف کارروائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ اُنہونے کہا ہے کہ مکین غنی کتاب اللہ شیخ، جو وہاں رہتے ہیں۔ اُنکے پاس 20 سے زیادہ دوکانیں ہیں چونکہ از سر نو تعمیر کے بعد ایس آر اے اسکیم کے تحت وہ صرف 225 اسکوائر فٹ جگہ ہی حاصل کر سکیں گے اسلئے وہ اس طرح کی حرکت کر رہے جس سے پروجیکٹ متاثر ہو۔

اس معاملے کو لے کر اوشیوارا پولس اسٹیشن میں 19 اپریل کو ایک تحریری شکایت کی گئی ہے، جس کے بعد اوشیوارا پولس اسٹیشن اب اس معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔ تحقیقات کے بعد ہی اس معاملے میں صحیح بات واضح ہوگئی اور قانونی کارروائی کی جائے گی۔
آپ کی معلومات کے لیے بتاتے چلیں کہ بلڈرز اس علاقے کی ایس آر اے کے تحت از سر نو تعمیر کرنا چاہتے ہیں، لیکن یہاں کے رہنے والے ایس آر اے اسکیم کے مطابق گھر لینے کو تیار نہیں ہیں کیونکہ ایک شخص کے پاس 20 سے زیادہ دوکانیں ہے انہیں اندازہ ہے کہ ایس آر اے اسکیم کے مطابق مکینوں کو کتنا بڑا گھر یہ دوکانیں ملینگی۔ جس کے لیے غنی اینڈ کمپنی ادھر ادھر ہاتھا پیر مار رہے ہیں تاکہ یہ پروجیکٹ از سر نو تعمیر کی فہرست سے باہر ہوجائے۔

جانکاری میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ جو لوگ مسجد کی آڑ میں اپنی دکان چمکانے کی کوشش کر رہے ہیں اور اپنی روٹیاں سینک رہے ہیں وہی لوگ ایک وقت میں پتھر برسا کر مسجد کی تعمیر میں رکاوٹیں ڈال رہے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.