صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ہفتہ کو انوارالمساجد میں تفسیر قرآن

1,321

ناندیڑ:(منتجب الدین) گزشتہ تقریباً چھ سالوں سے جمعیت قلب ساز ناندیڑ کے زیر نگرانی دیگلور ناکہ کی مرکزی مسجد انوارالمساجد مدینہ نگر میں تفسیر قرآن مجید کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ جس میں مولانا سید مصطفی صاحب مظاہری قرآن مجید کی مدلل و مفصل مفسر فرماتے ہیں۔ گزشتہ ماہ مولانا مظاہری سفر میں رہنے کی بناء پر تفسیر نہ ہوسکی تھی، لہٰذا عوام الناس کو اطلاع دی جاتی ہے کہ 15؍نومبر 2018ء بروز ہفتہ بعد نماز عشاء بمقام انوارالمساجد مدینہ نگر ناندیڑ میں تفسیر قرآن کا اہتمام ہوگا۔ سبھی حضرات سے شرکت کی گزارش جمعیت قلب ساز کے سیکریٹری حافظ مظہراللہ نے کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.