صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

’ورقِ تازہ‘سلورجوبلی تقاریب کے ضمن میں ناندیڑمیں 24؍نومبر کو آل انڈیا غیرطرحی نعتیہ مشاعرہ 

1,242

ناندیڑ : (منتجب الدین) روزنامہ ورق تازہ سلور جوبلی تقاریب کے ضمن میں بروزاتوار18؍نومبر کو سہ پہرتین بجے الحاج عبدالوحید انجینئر (نائب صدر ورقِ تازہ سلورجوبلی استقبالیہ کمیٹی ناندیڑ) کی صدارت میں علی نگر نزد خوجہ کالونی میں ایک مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں بہ اتفاق رائے طئے ہواکہ 24نومبر بروز ہفتہ شب ساڑھے آٹھ بجے دفتر جماعت اسلامی ہند نئی آبادی ناندیڑ میں آل انڈیا غیرطرحی نعتیہ مشاعرہ منعقد کیاجائے ۔ مدیراعلیٰ ور ق تازہ محمد تقی نے اجلاس کو بتایا کہ مشاعرے کے نگراں کار شہر کے کہنہ مشق بزرگ شاعر حضرت اقبال رحمت ترابیؔ  ہوں گے ۔ بیرون شہر سے مہمان شعرا شمس جالنوی (جالنہ) ‘ عبدالرزاق رہبر(جالنہ) ‘ جمیل انصاری (برہانپور۔ ایم پی) ‘‘ سلیم رشیدی (جنتور) ‘ پیر محمد علی نعیمی ( پربھنی) ‘ ڈاکٹرمعین امربمبو (حیدرآباد) ‘ اورڈاکٹرعبدالسمیع نعیم (حیدر آباد) کومدعو کیاگیا ہے ۔ جبکہ میزبان شعرائے کرام میں الحاج محمد کمال الدین صدیقی ساجد‘ عبدالغفار ‘ مولانا محمد شمس الدین صدیقی ‘ پروفیسریونس فہمی‘ ڈاکٹرفہیم احمد صدیقی‘ فیرو ز رشید ‘محمودعلی سحر ‘ التمش طالب ‘ غلام محمد احمد ‘ رشید میمن ‘ محمد ظہیرالدین بابر‘ اور محی الدین مکرم شامل ہیں ۔ مشاعرے کی نظامت فیر وزرشید اوررشید میمن انجام دیں گے ۔ اجلاس میں ابتدائی تیاریوں کی تفصیل بتائی گئیں۔ اجلاس کے شرکاء کے مشورے سے یہ بھی طئے ہوا کہ سلور جوبلی تقاریب کے اختتام پر یعنی یکم مئی 2019 کو ایک شاندار اختتامی جلسہ منعقد کیاجائے گا۔ اور اس موقع پر ’ورق تازہ‘ کا کثیررنگی سپلیمنٹ بھی شائع کیاجائے گا۔ جناب محمدتقی نے بتایا کہ ’’ورق تازہ‘‘ یکم مئی 2018ء سے سلورجوبلی سال میں داخل ہوچکا ہے ۔ سلورجوبلی تقاریب یکم مئی 2019 تک منائی جارہی ہیں ۔ یکم مئی 2018 کومجلس قرآن خوانی اورفاتحہ خوانی سے تقاریب کا آغاز کیا گیا تھا ۔ 25؍جولائی2018ء کواعلیٰ پیمانے پر افتتاحی تقریب منعقد کی گئی اورر اسی موقع پر اردوصحافت پرایک آل انڈیا سمینار بھی رکھا گیا تھا ۔ دونوں پروگرام بہت کامیاب ہوئے تھے ۔ محمد تقی نے شمع رسالت کے پروانوں اوراردو کے شیدائیوں سے پُرخلوص گزارش کی ہے کہ وہ آل انڈیا نعتیہ مشاعرے میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت فرمائیں ۔ اجلاس میں عالی جناب کمال الدین صدیقی ساجد ‘ محمد شفیع الدین چشتی ‘ محمد مظفرالدین ‘عبدالغنی ‘غلام محمد قادری ‘ایڈوکیٹ محمد شاہد ‘ خواجہ منیرا لدین ‘ عبدالناصر خطیب ‘ محمدزبیر (این سی پی) ‘ محمد خواجہ نواب ‘ محمدنقی شاداب ‘ محمد ظہیر الدین بابر ‘فیروزرشید‘ یوسف خاں پٹیل‘ جلیل احمد ‘ اوردیگر نے شرکت کی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.