صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

شیام ٹاکیز میں توڑ پھوڑ‘ ۸ ملزمین گرفتار

480

ناندیڑ:(منتجب الدین) ناندیڑ شہر کے شیام ٹاکیز میں ان دنوں رنویر سنگھ اور سارہ علی خان کی فلم سمبھا کی نمائش جاری ہے ۔ دوپہر کے شو میں فلم کے دوران تھیٹر کے اندر کچھ نوجوان فلم دیکھتے وقت نعرہ بازی کرتے ہوئے رقص کررہے تھے اور کچھ نوجوانوں نے پانی کے پائوچ سے تھیٹر میں پانی کی پھواریں لگائی ۔ اسی دوران فلم دیکھنے آئے ہوئے دوسرے افراد نے اعتراض کیا تو نوجوانوں کی جھڑپ دوسرے گروپ کے ساتھ ہوگئی ۔ تھیٹر کے اندر ہی مار پیٹ شروع ہوگئی ۔ فلم تھیٹر کے اسٹاف نے آکر جھگڑا مٹاکر کچھ نوجوانوں کو باہر نکال دیا جس پر مشتعل ہوکر اُن نوجوانوں نے تھیٹر میں توڑ پھوڑ کی ۔ تھیٹر کے شیشوں پر سنگ باری کرکے اُنھیں توڑ دیا گیا ۔

شیام ٹاکیز میں ہوئی ہنگامہ آرائی کی اطلاع ملتے ہی پولس کی بھاری جمعیت وہاں پہنچ گئی تب تک ہنگامہ کرنے والے نوجوان وہاں سے فرار ہوگئے تھے ۔ منیجر سنجے سنگھ ٹھاکور کی شکایت پر ملزمین کے خلاف وزیر آباد پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ۔ پولس نے سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے ملزمین کی شناخت کرتے ہوئے ۸ ملزمین کو گرفتار کیا ۔ جن کے نام سنیل چناجی واگھمارے‘ گوئند مربا میٹکر‘ آکاش مربا میٹکر‘ مرزا فیاض مرزا جمیل‘ شفیع اللہ خان سمیع اللہ ‘ مرزا الیاس مرزا جمیل‘ شیخ سلمان شیخ سلیم‘ گوئند پیراجی میٹکر‘ بتائے گئے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.