صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

شعبہ لسانیات کے زیر اہتمام پروفیسر نوم چومسکی کا خطبہ 9؍فروری کو

74,737

علی گڑھ : ممتاز امریکی دانشور، نامور ماہر لسانیات ، نقاد و فلسفی اور میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (ایم آئی ٹی) کے پروفیسر ایمریٹس نوم چومسکی 9؍فروری 2022 کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ لسانیات کے زیر اہتمام ’’انسانی اہلیت: زبان اور فکر‘‘ کے موضوع پر ورچوئل خطبہ  پیش کریں گے۔

            صدر شعبہ لسانیات پروفیسر ایم جے وارثی نے بتایا کہ خواہشمند افراد9؍فروری کو شام 7؍بجے ویب لنک:  https://meet.google.com/cvq-mcsf-xhm   کے توسط سے اس ویب ٹاک میں شریک ہوسکتے ہیں۔

             پروفیسر وارثی نے کہا کہ پروفیسر نوم چومسکی دنیا کے سب سے زیادہ بااثر عوامی دانشوروں میں سے ایک ہیں ۔ انھوں نے سو سے زائد کتابیں تصنیف کی ہیںجنھوں نے نہ صرف لسانیات بلکہ سائنس، فلسفہ، نفسیات، کمپیوٹر سائنس، ریاضی، بچوں کی تعلیم، اور بشریات جیسے علوم پر گہرے اثرات مرتب کئے ہیں۔

انہیں مختلف باوقار اعزازات سے نوازا گیا ہے جن میں بنیادی سائنسز میں کیوٹو پرائز، ہیم ہوز میڈل اور کمپیوٹر و کوگنیٹیو سائنس میں بین فرینکلن میڈل شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.