صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

شہر میں بنیادی سہولتوں سے آراستہ بس اسٹاپ قائم بنانے کا عوامی مطالبہ

اسمارٹ سٹی مہم کے تحت اسمارٹ بس شروع ہوتے ہی ایس ٹی نے اپنی خدمات ہٹائی

1,237

اورنگ آباد : (جمیل شیخ) دوروز قبل اسمارٹ سٹی مہم کے تحت اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے شہر میں سٹی بس سروس شروع کی ہے ۔ اس سروس کے شروع ہوتے ہی مہاراشٹر اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے (ST) نے شہر میں چل رہی ۲۳؍قدیم گاڑیاں ہٹالی ہیں ۔ اب جبکہ اسمارٹ بس اسمارٹ شہر میں دوڑنا شروع کرچکی ہے لیکن ان بسوں کے قریب مسافر آنے سے کترارہے ہیں ۔ دوسری اہم وجہ یہ کہ ان بسوں کے شہر میں اسٹاپ نہیں بنائے گئے جس کی وجہ سے مسافر طئے نہیں کرپارہے ہیں کہ کونسی بس کہاں رکے گی اور کہاں جائے گی ۔ ایک جائز ے کے دوران شہریوں نے مطالبہ کیا کہ اسمارٹ بس کی طرح میونسپل کارپوریشن انتظامیہ بسوں کے رکنے کے لئے اسمارٹ اسٹاپ بنائے اور وہاں مسافروں کو پینے کے پانی اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں ۔

واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے اورنگ آباد شہر کو اسمارٹ سٹی مہم میں بھی شامل کیا ہے جس کے بعد اس مہم پر عمل آوری کے لئے اسپیشل پرپز وھیکل (SPV) تشکیل دی گئی ۔ اب تک ایس پی وی کی کئی میٹنگ ہوچکے ہیں ۔ ابتدائی میٹنگوں میں ہی ایس پی وی نے شہر میں سٹی بس شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ اب تک اورنگ آباد شہر میں مہاراشٹر اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن ایس ٹی کی جانب سے مختلف راستوں پر ۲۳ بسیں چلائی جارہی تھی لیکن دو روز قبل اسمارٹ سٹی مہم کے تحت شہر میں نئی بس سروس شروع کردی گئی ہے ۔ نئی بسوں کے دوڑنا شروع کرتے ہی ایس ٹی کارپوریشن نے اپنی قدیم گاڑیاں راستوں سے ہٹالی ہیں ۔ ایس ٹی کارپوریشن یہ پہلے ہی واضح کرچکا تھا کہ نئی بس سروس کے شروع ہوتے ہی وہ اپنی گاڑیوں کو ہٹالیں گے ۔ فی الحال اسمارٹ سٹی ابھیان کے تحت شہر کے ۱۴؍ راستوں پر ۱۴؍ اسمارٹ بسیں دوڑائی جارہی ہیں ۔

سابقہ سٹی بس سروس کے ہی ڈرائیوراور کنڈکٹروں سے ہی ان نئی گاڑیوں پر خدمات حاصل کی جارہی ہیں ۔ اسمارٹ بسوں کا کرایہ فی دو کلو میٹر تک پانچ روپئے رکھا گیا ہے ۔ اور یہ بسیں شہر میں ۲ تا ۱۵؍ کلو میٹر کے درمیان چلائی جائیں گی واضح ہو کہ ایس پی وی نے اسمارٹ سٹی ابھیان کے تحت اورنگ آباد سٹی بس سروس کے لئے ۱۰۰ بس گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جو ٹاٹا کمپنی سے ۳۶؍ کروڑ میں خریدی جائیںگی ۔ اس کمپنی نے اب تک میونسپل کارپوریشن کو ۲۸؍ گاڑیاں سپلائی کی ہیں ۔ جن میں سے ۲۴؍ گاڑیاں ۲۳؍ جنوری سے راستے پر اتار دی گئی ہیں ۔ اطلاع کے مطابق یہ گاڑیاں ہر روز صبح پانچ بجے سے رات ۹ بج کر ۴۵ منٹ تک ہی راستوں پر دوڑیں گی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.