کاروبارمیں فروخت میں اضافہ کیسےکریں؟
ریفاہ چیمبرس آف کامرس بزنس اسکِیل اپ لیکچر سیریز میں تجارتی رہنمائی
ورلڈ اردو نیوز ڈیسک
ممبئی :۶مئی ۲۰۱۸ ء بروز اتوارگرودت جم شادی ہال کولی واڑا دھاراوی میں ریفاہ چمبر آف کامرس نے بزنس اسکِیل اپ لیکچر سیریز کا چوتھالیکچر منعقد ہوا۔اس لیکچر کا عنوان تھا ،اپنے کاروبارمیں فروخت میں اضافہ کیسے کریں۔ صلاح الدین احمد جو کہ ریفاہ چیمبر آف کامرس کے چیف آپریٹنگ افسر ہیں انہوں نے پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا ۔اس کے بعد انہوں نے آج تک ریفاہ کا سفر کیسا رہا اس کے بارے میں لوگوں کو بتایا اور ساتھ ہی ساتھ ریفاہ چیمبر آف کا مرس کے ممبر بننے کے بعد کے فائدے بتائے ۔ سنی کمار علاقائی منتظم جن کا تعلق مشہور آن لائن فروخت کمپنی ’ای بے ‘سے ہے انہوں نے تاجروں کو بتا یا کہ کس طرح سے آن لائن کے ذریعہ سامان فروخت کیا جا سکتا ہے ۔ اس کے بعد مرزا افضل بیگ ریفاہ چیمبر آف کامرس کے جنرل سکریٹری نے بتایا کہ اپنی کمپنی کے کارو بار کو کیسے بڑھایا جائے۔ جس میں انہوں نے بنیادی طور پر تین اہم نکات کی طرف توجہ مبذول کرائی (۱) بازار کو سمجھنا (۲) گاہک کو سمجھنا (۳) گراہک کی پریشانیوں کو سمجھنا اور اس کے مطابق اپنے پروڈکٹ میں تبدیلی لانا چاہئے۔ آپ صنعت کار ہوں ،یا تاجر ہوں ، یا پھرکسی طرح کی سروس فراہم کرنے والے ہوں ، انکی قیمتی تجاویز اور معلومات سے کمپنی کی بکری بڑھانے کے سلسلہ میں لوگوں کو مکمل رہنمائی ملی اس کے بعد سوال و جواب کا سلسلہ شروع ہوا جس میں تاجروں نے ان سے بات چیت کی ،پروگرام کا اختتام صلاح الدین احمد کے کلمات تشکر کے ساتھ انجام پایا ۔