ضلع میں ۱۶۷ ؍گرام پنچایتوں کا آئی ایس او درجہ خطرہ میں
اورنگ آباد : (جمیل شیخ) ضلع پریشد کے سابق سی ای او واسودیو ساڑونکے نے ۱۶۷ گرام پنچایتوں کو آئی ایس اور درجہ دیلایاتھا ۔ لیکن انکے تبادلے کے بعد ان گرام پنچایتوں کی حالت دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے ۔ ضلع پریشد کے سابق چیف ایگزیکٹیو آفیسر واسودیو ساڑونکے نے اپنی محنت اور لگن سے ضلع کی ۱۶۷ گرام پنچایتوں کو بہتر بناکر یہاں نظام کو چست درست کیا تھا یہی وجہ تھی ان گرام پنچایتوں نے آئی ایس او کا درجہ حاصل کیا تھا لیکن ایک سال قبل سالونکے کا اورنگ آباد سے تبادلہ ہوگیا اور گرام پنچایتوں میں کام کاج کے طور طریقوں ان کی دیکھ بھال درستی کی جانب توجہ نہیں دی گئی یہی وجہ ہے کہ آئی ایس او کا درجہ پانے والی گرام پنچایتوں کی حالت اب دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے اور دیہی عوام کو اپنے مسائل حل کرنے میں مختلف پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔