صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

انجمن اسلام ریوڑھا کی جانب سے یک روزہ مفت میڈیکل کیمپ انعقاد

10,938

ریوڑھا (جالے) : ۳۱؍مارچ بدھ کو صبح ۸ تاشام ۴ بجے انمجن اسلام ریوڑھا چیریٹیبل ٹرسٹ محلہ اسلام نگر ریوڑھا جالے دربھنگہ کی جانب سے ایک میڈیکل کیمپ کا آغاز کیا گیا جس سے علاقہ کے پسماندہ افراد مستفید ہوئے۔ علاج کیلئے آنے والوں میں بچے ، خواتین اور ضعیف سبھی شامل تھے ۔

واضح ہوکہ عوام کی فلاح کیلئے اس طرح کا پروگرام انجمن اسلام کی جانب سے چلایا جاتا ہے۔ ۳۱ ؍ مارچ کے اس پروگرام کی خاص بات یہ رہی کہ اس میڈیکل کیمپ میں ہر مرض کیلئے الگ الگ اسپیشلسٹ ڈاکٹر دستیاب تھے ۔ دانت اور آنکھ کے لئے بھی علیحدہ علیحدہ ڈاکٹروں نے اپنی خدمات پیش کیں۔ انجمن کے اراکین نے بھی ڈاکٹروں کے ساتھ مریضوں کی سہلوت کیلئے اپنا تعاون پیش کیا ۔

ڈاکٹر عدیل احمد، ڈاکٹر شفیع اللہ، ڈاکٹر ایم کے تبریز اور ڈاکٹر شمشیر علی نے میڈیکل کیمپ میں اپنی خدمات پیش کی ۔ انجمن کے ذمہ داروں میں مولانا نسیم قاسمی، حافظ محمد وسیم، محمد شبیر، محمد مجیبل، محمد زبیر وغیرہ نے کیمپ کے انعقاد میں اہم کردار ادا کیا

چند ماہ قبل ہی انجمن اسلام ریوڑھا نے عوام کی خیر خواہی میں طبی سہولت مہیا کرانے کے مقصد سے کلینک قائم کیا ہے جس میں صبح و شام روزانہ ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم مریضوں کو دیکھتی ہے ۔ صرف ۱۰ ؍ روپئے میں یہ سہولت دی جاتی ہے اور دوائیوں پر بیس فیصد کی چھوٹ بھی ہے ۔ ویسے انجمن کے ذمہ داران کا عزم ہے کہ وہ مستقبل قریب میں بالکل مفت خدمات مہیا کرائیں اور بہت حد تک دوائیاں بھی مفت یا مزید کم قیمت میں دی جائیں ۔

فی الحال انجمن کے ذمہ داروں نے کچھ ڈاکٹروں سے رابطہ کرکے یہ کوشش کی ہے کہ یہاں سے جو مریض بہتر علاج کیلئے جائیں گے انہیں وہاں بھی سستا علاج مہیا ہو ۔ میڈیکل کیمپ ۳۱ ؍ مارچ ۲۰۲۱ سے دو سو سے زائد افراد نے فائدہ اٹھایا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.