صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

کشمیر میں نئے ٹی وی چینلز کا قیام

185,965

سرینگر : آج دنیا کے ذرائع ابلاغ سے ہر ملک امن کی حالت میں بھی اندرون ملک اور کسی نہ کسی سطح پر بیرون ملک پروپیگنڈے کی سرگرمیوں میں ملوث ہے ۔ اس لئے مسلح جنگ کے ساتھ ساتھ مختلف ممالک میں پروپیگنڈے کے ذریعے بھی رائے عامہ ہموار کی جا رہی ہے ۔ ہندوستان بھی اسی نظریے کے پیش نظرجموں و کشمیر میں مزید چھ ٹی وی چینلز لانچ کر رہا ہے ۔

کشمیر میں ہندوستانی ایجنسیوں نے سدبھاونا کی مدد سے گلستاں ٹی وی اور جے کے 24 لانچ کئے تھے ، جبکہ اطلاعات کے مطابق جموں میں آر ایس ایس کے رکن سبھاش چوہدری کے ذریعے مزید ٹی وی چینل لانچ کئے جا رہے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ان چینلز کے ذریعے جموں و کشمیر میں کشمیریوں کی بے جا گرفتاریوں ، ظلم وزیادتیوں اور کشمیر میں فوجی محاصرے کی حقیقت کو چھپایا جارہا ہے ۔
ذرائع کے مطابق جموں کے اس آر ایس ایس کے کارندے کو بھارتی وزارت داخلہ کی طرف دفعہ 370پراور کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے فیصلے پر عوام کی حمایت حاصل کرنے اور لابنگ کے لئے 80 کروڑ روپے مہیا کئے گئے تھے ۔ کشمیر میں اس سے قبل جموں و کشمیر ، اور لداخ میں گزشتہ ماہ تین مزید نئے ریڈیو اسٹیشنوں کا آغاز کیا گیا ۔
گزشتہ سال نومبر میں بھی انہی علاقوں میں ریڈیوا سٹیشنزقائم کئے گئے تھے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ نئے ریڈیو اسٹیشنزپاکستانی مقبوضہ کشمیر کی سرحد سے متصل کشمیر میں ، اور ہیمبوٹنگنگلہ ، لداخ میں قائم کئے گئے ۔ دونوں مقامات کو ان کی اسٹریٹجک اہمیت کے لئے منتخب کیا گیا اور دونوں یونین ٹیریٹری میں مقامی آبادی تک حکومتی رسائی کے لئے یہ اہم کردار ادا کریں گے ۔ وسیع تر کوریج کو یقینی بنانے کے لئے پہاڑی علاقوں کے اندر بھی ایف ایم ٹرانسمیٹر نصب کئے گئے ہیں ، جن میں پیٹنائٹپ، نوشہرہ ، ادھم پور ، ریاسی ، پونچھ اور بھدرواہ کے علاقے شامل ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.