صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

سیماب انور مومن کو لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ

1,221

بھیونڈی : گذشتہ دنوں ادا اکیڈمی بھیونڈی کے زیر اہتمام انٹر اسکول ڈرامہ مقابلے کے موقع پر صمدیہ ہائی اسکول و جونیئر کالج کے فعال معلم ، ادیب ، آرٹسٹ ، ڈرامہ نویس اور معروف ناظم سیماب انور مومن کوان کی تعلیمی ، سماجی اور ثقافتی خدمات کیلئے خالد گڈو (صدر این سی پی بھیونڈی) کے ہاتھوں ’لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ‘ سے نوازا گیا ۔ اس موقعہ پر مومن فیاض احمد اور مومن فہیم احمد نے موصوف کی تعلیمی و سماجی سرگرمیوں اجمالی جائزہ پیش کیا ۔ سیماب انور کو ان کی خدمات کے صلہ میں لائف ٹائم ایوارڈ عطا کیے جا نے سے ادبی حلقہ میں خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔ اس موقع پر جملہ اراکین ادبی کارواں و جملہ احباب نے انھیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.