صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

کالیا پھر آگیا ، ڈی کمپنی کا گُرگا عمران کالیا کی شہر بدری مکمل

10,422

ممبئی : دائود گینگ کا گرگا عمران کالیا عرف عمران کتا گذشتہ ایک ہفتہ سے جنوبی ممبئی میں پھر دکھائی دینے لگا ہے ۔ کالیا کو کچھ ماہ قبل ہی جے جے مارگ پولس اسٹیشن نے شہر بدر کیا تھا ۔ اس کے بعد کالیا میرا روڈ میں پناہ لیئے ہوئے تھا ۔ کالیا کی واپسی کے بعد پھر علاقے میں دہشت کا ماحول ہے کیوں کہ کالیا کی دہشت سے کوئی بھی محفوظ نہیں ہے ۔ کئی لوگوں نے جانکاری دی کہ کالیا نے خود کی شہر بردی رد کرنے کی بات بتائی ہے ۔

عمران کالیا ڈی کمپنی کے رائٹ ہینڈ حنیف کتا کا بیٹا جس کی جے جے مارگ اور ناگپاڑہ علاقے میں دہشت تھی ، اس وقت کی پولس کمشنر راکیش ماریہ نے کالیا پر شکنجہ کسا اور اسے جے جے مارگ پولس نے چڈی پہناکر مارتے ہوئے پورے علاقے میں گھمایا جس کے نتیجہ کے طور پر کالیا کچھ دنوں کیلئے بل میں گھُس گیا تھا۔

کالیا کی واپسی کیسی ہوئی اس بارے میں اب تک بات صاف نہیں ہو پائی لیکن کالیا کے آنے کے بعد اب مجرمانہ سرگرمیوں میں پھر سے اضافہ ہوسکتا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.