صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

کورونا کے خلاف جنگ لڑ رہے ڈاکٹروں کو 3 مہینے سے تنخواہ نہیں ملی

215,530

نئی دہلی : ملک بھر میں کورونا کا قہر جاری ہے۔ کورونا وائرس سے انفیکشن کی تعداد لگاتار بڑھ رہی ہے اور یہ تعداد 71 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔ اس درمیان دہلی میں کورونا کے خلاف سیدھی جنگ لڑنے والے ڈاکٹروں نے اپنی دقتوں کو لے کر پی ایم مودی کے سامنے آواز اٹھائی ہے۔ انھوں نے تین مہینے سے تنخواہ نہیں ملنے پر پی ایم مودی کو خط لکھا ہے۔ شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن کے اسپتالوں کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ تین مہینے سے تنخواہ نہیں ملنے کی وجہ سے وہ تناؤ میں کام کر رہے ہیں۔

میونسپل کارپوریشن ڈاکٹرس ایسو سی ایشن کے سربراہ ڈاکٹر آر آر گوتم نے اس تعلق سے کہا کہ "ہمیں گزشتہ تین مہینے سے تنخواہ نہیں دی گئی ہے اور ڈاکٹر کے طور پر ہم مریضوں کی خدمت کرنے کی اپنی ذمہ داری جانتے ہیں۔ ہم زیادہ کچھ نہیں بلکہ صرف اپنی تنخواہ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔”

غور طلب ہے کہ کورونا وائرس انفیکشن سے متاثر لوگوں کی تعداد ہندوستان میں 70 ہزار کے پار پہنچ چکی ہے۔ ملک کی راجدھانی دہلی میں اس وائرس سے متاثر لوگوں کی تعداد پیر کو 7233 پہنچ گئی ہے جب کہ 73 لوگوں کی اس بھیانک بیماری کی وجہ سے موت ہو چکی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.