صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

رہبر فاؤنڈیشن اور سوچ کے اشتراک سے ضرورت مندوں میں کمبلوں کی تقسیم

1,260

علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی این ایس ایس اکائی کی جانب سے سماجی تنظیم رہبر فاؤنڈیشن اور سوچ کے اشتراک سے کمبل تقسیم پروگرام منعقد کیا گیا جس میں ضرورت مندوں کو کمبل عطیہ میں دیئے گئے ۔ این ایس ایس ، اے ایم یو کے کوآرڈنیٹر پروفیسر ایم مسرور عالم نے رضاکاروں کے ذریعہ کئے گئے کاموں کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ این ایس ایس ملک کی تعمیر و ترقی اور فلاح و بہبود کی سرگرمیوں میں ہمیشہ آگے رہا ہے ۔

جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے اناٹمی شعبہ کے ڈاکٹر فضل الرحمٰن اور مآذن حسین زیدی سابق نائب صدر، طلبہ یونین نے بھی منتظمین کے اقدامات کو سراہا ۔

اے ایم یو طلبہ یونین کے نائب صدر حمزہ سفیان اور جنرل سکریٹری حذیفہ عامر نے کہا کہ اے ایم یو اور اس کے طلبہ لوگوں کی مدد اور بھائی چارہ کے لئے آگے آتے رہے ہیں ۔ کیبنٹ رکن فاخرہ خاں اور ثنا حبیب (کیبنٹ رکن ، ویمنس کالج طلبہ یونین) ، ندا اکرم (سابق نائب صدر) ، یسریٰ عزیز خاں اور دیگر معززین نے ضرورتمندوں میں تقسیم کئے ۔ محسن ظفر، زیبا رضوی ، ڈاکٹر سلیم محمد خاں ، احمد گلزار ، فرقا ن احمد (سابق سکریٹری ، اے ایم یو ایکو کلب) ، سرتاج عالم، وکرم پرمار ، عادل جواہر ، سلمان خاں، حرا ، عادل ، نصیر ہما اور دیگر نے پروگرام کے انعقاد میں بھرپور تعاون کیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.