صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

مسلم اور دلت نوجوانوں کی بیجا گرفتاریاں بند کرنے کا مطالبہ

۱۵ ؍ فروری کو ممبئی میں کاروان امن و انصاف کی عوامی کانفرنس ،ملک گیر احتجاجی تحریک کا منصوبہ

1,544

ممبئی : معروف سماجی و فلاحی تنظیم کاروان امن و انصاف نے مسلم نوجوانوں کی حالیہ سلسلہ وار گرفتاریوں کیخلاف عوامی تحریک چلانے کا انتباہ دیا ہے ۔ تنظیم کی جانب سے اس سلسلہ میں ۱۴ ؍ فروری کو ممبئی پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس کے ذریعہ عوام کو اپنی تشویش سے آگاہ کیا گیا ۔ تنظیم نے ایک پریس ریلیز جاری کرکے کہا ہے کہ الیکشن قریب آتے ہی ملک بھر سے مسلم نوجوانوںکی دہشتگردی کے الزام میں گرفتاریاں شروع ہو چکی ہیں ۔ بڑے پیمانے پر مسلم معاشرے کو خوف و ہراس کے ماحول میں دھکیلا جارہا ہے ، آزادی کے بعد سے اب تک ملک کی اقلیتوںکو مسلسل نشانہ بنایا جاتا رہا ہے ، کبھی فسادات میں تو کبھی گھر واپسی کے نام پر ، کبھی ہجومی دہشتگردی ، میں تو کبھی لو جہاد کے نام پر ، مسلمانوں کی آبادی کو مسلسل ظلم و ستم کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔

دستور اور آئین کی رو سے تمام شہریوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں ، لیکن آزادی کے بعد سے اب تک کی تاریخ یہ بتلاتی ہے کہ ، جمہوریت ، سیکولرزم ، اورنیشنلزم کے نعروں تلے ایک خاص طبقہ اپنے مفادات کی روٹی سینکتا رہا ہے ۔ اپنے استحصالی بالا دستی والے نظریئے کو پروان چڑھانے کے لئے ملک بھر میں سیاسی اور منظم جرائم کو فروغ دے کر ملک کے باشندوں کو باہم متصادم رکھتا ہے ،اسی گندے ارادے کی ایک کڑی مسلم نوجوانوں کا دہشتگردی کے نام پر گرفتار کیا جانا ہے ۔

 

کاروان امن و انصاف نے اپنی پریس ریلیز میں کہا ہے کہ ہزاروں مسلمان دہشتگردی کے الزام میں سلاخوں کے پیچھے ایڑیاں رگڑ رہے ہیں اور سینکڑوں مْقدمات عدالت سے خارج ہو چکے ہیں ، اس کے با وجود پھر سے داعش کے نام پر مسلم نوجوانوں کی پکڑ دھکڑ چہ معنی دارد ؟ مطلب صاف ہے کہ اس ملک میں ظالموں کے دماغ ٹھکانے پر نہیں ہیں ۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ انہیں آئینہ دکھایا جائے ، ان کی گندی اور گھٹیا پالیسیوں کو اجاگر کیا جائے ۔حال ہی میں دہلی ، ممبرا اور اورنگ آباد سے بڑے پیمانے پر مسلم نوجوانوں کو دہشتگردی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ یہ صورتحال اب نا قابل برداشت ہے ، یہ مسلم اور دلت سماج کو احساس دہشتگردی میں مبتلا کرنے کی گھٹیا سازش ہے ۔

اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے ملک کی معروف ملی و سماجی تنظٰیم ’کاروان امن و انصاف‘ (Companions Of Peace & Justice) نے (خلافت ہاؤس بائیکلہ ، ممبئی) میں ایک عوامی کانفرنس ۱۵ ؍فروری بروز جمعہ شام ۵ بجے منعقد کی ہے ، جس میں ممبئی کی معروف ملی شخصیت مفتی انور خان سرگروہ ، قاضی عبد الاحد فلاحی ، پرکاش امبیڈکر ، اور اسی طرح دہلی سے مقبول سیاسی و سماجی کارکنان بھی شریک ہو رہے ہیں ، جن میں نمایاں نام اجیت ساہی ، ایس آر دارا پوری (ریٹائرڈ آئی پی ایس افسر) ، ندیم خان ، خالد سیفی ، اور انجینئر شفیع اللہ خان قابل ذکر ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.