صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ہندوستان میں کورونا وائرس وزیر اعظم کے دوست ٹرمپ اپنے ساتھ لائے تھے : سنجے رائوت

285,743

ممبئی : ریاستہائے متحدہ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ اپنے ہندوستان دورے کے وقت اپنے ساتھ کرونا وائرس لے کر آئے تھے ۔ یہ دعویٰ رکن پارلیمنٹ اور شیو سینا لیڈر سنجئے رائوت نے کیا ہے ۔ ملک کے وزیر اعظم کے دوست اور امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے استقبال کے لئے احمد آباد میں لاکھوں افراد  جمع ہوئے تھے ۔

اس پروگرام کی وجہ سے ہی گجرات میں کرونا پھیل گیا اس طرح کا بیان شیو سینا کے ترجمان اخبار سامنا میں شائع ہوا ہے ۔ رائوت نے مزید کہا کہ اس بات سے انکار بھی نہیں کیا جا سکتا کہ ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ سینکڑوں افراد نے دہلی کے ساتھ ممبئی کا سفر کیا تھا اور کرونا وائرس کی منتقلی ہوئی ۔

مہاراشٹر میں کرونا وباء تیزی سے پھیل رہا ہے اور بی جے پی کے لیڈران مہاراشٹر میں صدر راج  نافذ کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں ۔

سابق وزیر اعلیٰ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں وبائی شکل میں کرونا کے پھیلنے کے دوران وہ گورنر سے ملنے راج بھون جاتے ہیں اور ریاست میں صدر راج کی مانگ کرتے ہیں انہیں تو گجرات ،اتر پردیش اور مدھیہ پردیش سمیت ۱۷ ریاستوں میں گورنر راج لگانے کا مطالبہ کرنا چاہئے ۔

سنجے رائوت نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت کرونا پر قابو پانے میں ناکام ہو چکی ہے ان کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہئے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.