ممبئی : آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی ہدایت کے مطابق شمال وسط ممبئی کے چاندیولی حلقۂ اسمبلی میں آج ایم ایل اے محمد عارف نسیم خان کی صدارت میں کانگریس کارکنان کا یک روزہ تربیتی کیمپ کا انعقاد ساکی ناکہ خیرانی روڈ میں کیا گیا ۔ اس تربیتی کیمپ میں چند ماہ قبل قتل کئے گئے منوج دوبے کے اہلِ خانہ کو ۱۵؍لاکھ روپئے اور منوج دوبے کی بیوہ کو ۱۵؍ہزار روپئے نیز ودیا مندر ہائی اسکول میں ملازمت کا اپائٹمنٹ لیٹر دیا گیا ۔
اس موقع پر آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے ذریعے کارکنان کے تربیتی کیمپ کے نگراں راجیو ساہو ، ممبئی کانگریس کیمپ کے صدر نتن پاٹل ، آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے ترجمان سنیل اہیرے ، سابق ایم ایل اے کرپاشنکر سنگھ ، ممبئی کانگریس کے سکریٹری شریف خان ، اقلیتی سیل کے صدر قیوم تنبولی کے ساتھ چاندیولی اسمبلی حلقہ کے پربھاکر جاوکر ، محمد غوث شیخ ، ایوب منیہار ، ایڈووکیٹ افروز صدیقی ، ممبئی یوتھ کانگریس کے صدر گنیش یادو ، ممبئی اسٹوڈنٹس ونگ کے ویپن سنگھ ، تمام بلاک صدور ودیگر عہدیداران وکارکنان بڑی تعداد میں شریک تھے ۔