صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

شہری مسائل سے جوجھ رہے بھیونڈی بی جے پی کے ضلعی نائب صدر کے پاس دنیا کی مہنگی ترین کار

1,343

بھیونڈی : (عارِف اگاسکر) امریکی تخلیق ’کیڈی لیک ایسکے لیڈ‘ نامی عالیشان کار اب ہندستان میں داخل ہو گئی ہے ۔ ہندستان میں پہلی ’کیڈی لیک ایسکے لیڈ‘ کار خرید نے کا اعزازبھیونڈی بی جے پی کے ضلع نائب صدر ارون رامچندر پاٹل نامی نوجوان کو حاصل ہوا ہے ۔ ہندستان میں بالی ووڈ اسٹار اور کئی بڑے صنعتکاروں نے ایک سال قبل اس کار کی بُکنگ کی تھی ، لیکن انھیں اب تک یہ کار دستیاب نہیں ہوئی ہے ۔ جبکہ پہلی کار مہاراشٹر میں بی جے پی کے ایک مراٹھی آگری شخص کی رہائش گاہ کے سامنے آچکی ہے ۔ بھیونڈی کے ہائی وے دیوا میں رہائش پذیر ارون رامچندر پاٹل نے یہ عالیشان ، مضبوط اور خو بصورت ’کیڈی لیک ایسکے لیڈ‘ کار خرید لی ہے ۔ بھیونڈی کے شہریوں کے لیے یہ بڑے ہی فخر کی بات ہو سکتی ہے کہ ان کا شہر خواہ دسیوں شہری مسائل سے جوجھ رہا ہو لیکن سب سے بڑی قومی پارٹی جو کہ فائیو اسٹار پارٹی بھی کہلانے لگی ہے اسکے ضلع صدر کے پاس پہلی لگژری کار ہونے کا فخر حاصل ہے ۔ اس عالیشان اور خو بصورت کار کو دیکھنے کے لیے عوام کا ہجوم ان کی رہائش گاہ پر جمع ہو رہا ہے ۔ ارون پاٹل کے ذریعہ ایک سال قبل بُک کی گئی یہ کار قانو نی پیچید گیاں دور ہو نے کے بعد راستے پر دوڑنے کے لیے تیار ہے ۔

’کیڈی لیک ایسکے لیڈ‘ نامی یہ عالیشان کار امریکن صدرکے قافلہ میں استعمال کی جا تی ہے ۔ امریکی صدر کے قافلہ میں یہ ایک اہم گاڑی تصور کی جاتی ہےخصوصاً صدر کے لیے ہی اس کار کو بنایا جا تا ہے ۔ اس کار میں حفاظتی اقدا مات کے تحت کئی سہولیات فراہم کیے گئے ہیں ۔ انتہائی عالیشان نظر آنے والی یہ کارطیارے میں مو جود سہولیات سے مزین ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس کار میں بیٹھنے کے بعد فائیو اسٹار ہوٹل جیسا مزا آتا ہے کیونکہ اس کار میں فائیو اسٹار ہوٹل سے زیادہ سہولیات میسر ہیں ۔ اس کار میں ٹرائزون کلائمیٹ کنٹرول ، خصوصی لیدر(چمڑے) کی سیٹ ، لکڑے اور لیدر(چمڑے) سے بنائی گئی اسٹیئرنگ ، کروز کنٹرولرریموٹ انجن سمیت کئی پریمم سہو لیات دی گئی ہیں ۔ خاص وی وی آئی پی افراد کے لیے بنائی گئی اس گاڑی کی قیمت بھی کافی ہے ۔ ’کیڈی لیک ایسکے لیڈ‘ نامی اس کار کی قیمت ۵؍کروڑ ۲۳ ؍ لاکھ روپے بتائی جاتی ہے ۔ تمام سیلبریٹی اور بڑے صنعت کاروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مہاراشٹرریاستی بی جے پی کے نائب صدر آر سی پاٹل کے فرزند اور بھیونڈی بی جے پی کے نوجوان لیڈر ارون رامچندر پاٹل نامی ایک آگری نوجوان نے یہ کار خرید کر ایک تاریخ رقم کر دی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.