صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

بھیونڈی کےمیئر جاوید دلوی کو صدمہ

1,292

بھیونڈی : (عارِف اگاسکر) بھیونڈی نظام پور شہرمیو نسپل کارپوریشن کے میئر جاوید دلوی کی والدہ حسینہ غلام محمد دلوی کا طویل علالت کے بعد  گذشتہ جمعرات ۲۴؍ جنوری کوانتقال ہوا ۔ وہ ۸۲؍ سال کی تھیں اور کافی عرصہ سے بیمار چل رہی تھیں ۔ انھیں علاج کے لیے شہر کے کلیان روڈ علاقہ میں واقع پرائم اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں علاج کے دوران ہی وہ اس دار فانی سے کوچ کر گئیں۔ان کے جسد خاکی کو ان کی رہائش گاہ بندر محلہ لایا گیا ۔ جہاں سے ان کے جنازہ کوشب ۸؍ بجے امینہ شاہ تکیہ قبرستان لے جایا گیا ۔ جہاں ہزاروں سو گواروں کی مو جودگی میں انھیں سپرد خاک کیا گیا ۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں سیاسی پارٹیوں کے لیڈران ، عوامی نمائندے ، عمائدین شہر اورمختلف طبقہ فکر کی شخصیات موجود تھیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.