صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

بھیونڈی کے نائب تحصیلدار سندیپ آواری کو آل انڈیا پاور لفٹنگ مقابلے میں گولڈ میڈل

1,187

بھیونڈی : (عارِف اگاسکر) بھیونڈی تحصیلدار کے دفتر میں اپنے فرائض کی انجام دہی کر نے والے نائب تحصیلدار سندیپ آواری نے چھتیس گڑھ کےرائے پور میں سرکار کی جانب سے منعقد ’آل انڈیا پاور لِفٹنگ مقابلہ‘ کے ۱۰۵؍ کلو وزنی گروپ میں گولڈ میڈل حاصل کر کے شاندار کامیابی حاصل کی ہے ۔ اسی کے ساتھ انہوں نے’اسٹرانگ مین آف آل انڈیا چیمپین شِپ‘ کا خطاب بھی حاصل کیا ہے ۔ نائب تحصیلدارسندیپ آواری نے اپنی سرکاری ملازمت میں پچھلے پانچ برسوں سے نمایاں کار کردگی کے ذریعہ ہر کسی کا دل جیت لیا ہے ۔

چھتیس گڑھ کے رائے پور میں حکومت کی جانب سے جنوری کے مہینے میں ’آل انڈیا سول سروِس پاور لِفٹنگ چیمپین مقابلہ‘ منعقد کیا گیا تھا ۔ اس مقابلہ میں رِیاست مہاراشٹر کی ٹیم میں بھیونڈی کے نائب تحصیلدار سندیپ آواری کو منتخب کیا گیا تھا ۔ مقابلہ میں مہاراشٹر سمیت ملک کی دیگررِیاستوں سے تقریباً ۴۰۰؍ سے زائد کھلاڑیوں  نے شرکت کی تھی ۔ لیکن مذکورہ مقابلہ میں دیگر کھلاڑیوں پر سبقت حاصل کرتے ہوئےسندیپ آواری نے اوپن ۱۰۵؍کلو وزنی گروپ میں ۳۶۰؍ کلو اسکاٹ ، ۲۲۰؍ کلو بینچ پریس اور ۳۲۰؍ کلو ڈیڈ لِفٹ کل ملاکر ۹۰۰؍ کلو وزن اٹھا کرگولڈ میڈل حاصل کیا ۔ اس نمایاں کامیابی کے سبب انھیں چیمپین کا خطاب بھی عطا کیا گیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.